تلنگانہ

تلنگانہ: فلم پشپا کے مشہور منظر کی مانند ٹینکر میں چھپائی گئی 290 کلو گرام چرس ضبط، ڈرائیور گرفتار

فلم پشپا نے نہ صرف تیلگو ریاستوں میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی بلکہ یہ  فلم میں صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ  کرنے والے مناظر نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا۔

حیدرآباد: فلم پشپا نے نہ صرف تیلگو ریاستوں میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی بلکہ یہ  فلم میں صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ  کرنے والے مناظر نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح

فلم کے ایک خاص منظر میں دکھایا گیا تھا  کہ صندل کی لکڑی کو پانی کے ٹینکر میں کس طرح اسمگل کیا جا رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حقیقی زندگی میں ایسا ایک واقعہ اس منظرکو دوہرایا گیا لیکن اس میں چندن کی لکڑی کے بجائے چرس کے اسمگلر شامل تھے۔

انہوں نے بھی ایسا ہی منصوبہ بنایا تھا، لیکن وہ پولیس کے ہاتھوں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ وانکیڈی کے قریب کمرم بھیم آصف آباد ضلع میں مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر ایک بین ریاستی چیک پوسٹ قائم  کیا گیا  ہے۔  پولیس نے چیک پوسٹ پر ہر آنے جانے والی گاڑیوں کی  چیکنگ کر رہی ہے۔

اس عمل کے دوران آندھرا پردیش کے راجمنڈری سے ایک ٹینکر مشتبہ طور پر پہنچا اور وہ مہاراشٹر کی طرف جا رہا تھا۔ پولیس نے گاڑی کو معائنہ  کے لیے روکا اور کارگو کی اصل نوعیت سامنے آگئی۔

ٹینکر کے درمیانی حصہ  کے اندر سے خصوصی طور پر بنائے گئے ڈبوں میں چرس موجود تھی۔ پولیس کے مطابق، کل 290 کلو گرام چرس ضبط کی گئی، جس کی مالیت تقریباً 72.50 لاکھ روپے ہے۔ ڈرائیور بلویر سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا، اور پولیس نے کہا کہ وہ اس آپریشن کے پیچھے اصل مجرموں کا سراغ لگائے گی۔

گانجہ ضبط کرنے والی پولیس ٹیم کی ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی وی سرینواس راؤ نے ستائش کی۔ ڈرائیور کے مشکوک رویے کی وجہ سے کنٹینر ٹرک کو معائنہ کے لیے روک دیا گیا۔

کنٹینر کے اندر سے چرس کے 145 پیکٹ ملے جن میں سے ہر ایک کا وزن دو کلو گرام تھا، جن کی کل تعداد 290 کلو گرام تھی۔ پولیس نے ضبط شدہ چرس کی قیمت اور ڈرائیور بلویر سنگھ کی گرفتاری کی تصدیق کی، جبکہ وہ اس سمگلنگ ریکیٹ کے پیچھے موجود گینگ کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔