لڑکی کو بھگالے جانے کی کوشش‘پاکستانی ہندو نوجوان گرفتار
پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ لڑکی کو اس کے ماں باپ کے حوالہ کردیا گیا۔ لڑکی نے بتایا کہ نوجوان مارشل آرٹس ٹرینر ہے۔ اس نے اس سے چند سال قبل جب وہ کچ آیا تھا‘ ٹریننگ لی تھی جس کے بعد دونوں میں پیار ہوگیا تھا۔
پالن پور(گجرات): گجرات کے بناس کانٹھہ میں ریلوے پولیس نے ریلوے اسٹیشن سے ایک پاکستانی نوجوان کو کچ کی لڑکی کو بھگا لے جانے کی کوشش میں جمعہ کی شام گرفتار کرلیا۔ ہیڈ کانسٹیبل اشوک بھائی آل اور اس کی ٹیم بھلدی ریلوے اسٹیشن میں پٹرولنگ کررہی تھی کہ جوڑے پر نظر پڑی۔
انکوائری پر پتہ چلا کہ نوجوان پربھو رام دیسائی (24 سالہ) پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر ہے۔ اس کے پاس اکتوبر 2023 تک کا ویزا ہے جو راجستھان کے ضلع جالور تک محدود ہے۔ ہیڈکانسٹیبل نے بتایا کہ فارن ایکٹ سکشن 3(2)(d)(e) کے بموجب وہ اس علاقہ سے باہر سفر نہیں کرسکتا جس کا کہ اس کے پاس ویزا ہے۔
سفر کرنا ہو تو اسے متعلقہ پولیس اسٹیشن یا محکمہ امیگریشن سے اجازت لینی ہوتی ہے۔ بنا اجازت وہ گجرات میں داخل ہوگیا اور کچ کی لڑکی سے جو اس سے ایک سال بڑی ہے‘ پیار کربیٹھا۔