جموں و کشمیر

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی درانداز کو مار گرایا گیا

جموں وکشمیر میں بارڈر سیکوریٹی فورس (بی ایس ایف) جوانوں نے ہفتہ کے دن بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی درانداز کو مارگرایا۔

جموں (آئی اے این ایس) جموں وکشمیر میں بارڈر سیکوریٹی فورس (بی ایس ایف) جوانوں نے ہفتہ کے دن بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی درانداز کو مارگرایا۔

بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ بی ایس ایف نے ضلع جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں عبدالیان سرحدی چوکی کے قریب دراندازی کی کوشش ناکام کردی۔

4 اور 5 اپریل کی درمیانی شب ایک درانداز بین الاقوامی سرحد پار کرتا دکھائی دیا۔ بی ایس ایف جوانوں نے اسے للکارا لیکن وہ آگے ہی بڑھتا چلا گیا۔

بی ایس ایف جوانوں نے اس پر گولی چلادی۔ پاکستان رینجرس کے ساتھ سخت احتجاج درج کرایا گیا۔ درانداز کی نعش مقامی پولیس کے حوالہ کردی گئی۔