اسرائیل کیلیے بڑا دھچکا، آئرن ڈوم ایرانی میزائل روکنے میں ناکام رہا
اسرائیل کو اپنے فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم پر غرور ہے کہ یہ دشمن حملوں کو کامیابی سے ناکام بناتا ہے تاہم حالیہ ایرانی حملوں میں ان کی قلعی کھل گئی۔

تل ابیب: اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں آئرن ڈوم ایران کی جانب سے جوابی حملے کے تحت داغے گئے میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب ایران کی جانب سے اسرائیلی حملوں کے جواب میں متعدد میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں تل ابیب میں تباہی ہوئی۔
اسرائیل کو اپنے فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم پر غرور ہے کہ یہ دشمن حملوں کو کامیابی سے ناکام بناتا ہے تاہم حالیہ ایرانی حملوں میں ان کی قلعی کھل گئی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسرائیلی شہری کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی میزائل نے آئرن ڈوم کو چکما دیتے ہوئے وزارت دفاع کے ہیڈکوراٹر کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
دوسری جانب ایرانی حملوں میں تل ابیب میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔
ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی ’وعده صادق 3‘ کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے، گزشتہ رات سے جاری حملوں میں اسرائیل کی کئی عمارتیں متاثر ہوئیں۔