امریکہ و کینیڈا

کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد علی شیخانی کامیاب

امریکہ میں کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد امیدوار علی شیخانی کامیاب ہوگئے جبکہ ٹیکساس کی ٹیرینٹ کاؤنٹی سے ڈیموکریٹ کے امیدوار پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی کامیاب ہوئے ہیں۔

واشنگٹن (یو این آئی) امریکہ میں کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد امیدوار علی شیخانی کامیاب ہوگئے جبکہ ٹیکساس کی ٹیرینٹ کاؤنٹی سے ڈیموکریٹ کے امیدوار پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی کامیاب ہوئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق امریکہ کی فورٹ بینڈ کاؤنٹی سے کانسٹیبل کے نشست پر الیکشن لڑنے والے پاکستانی نژاد امیدوار علی شیخانی کامیاب ہوگئے ہیں۔

علی شیخانی نے فورٹ بینڈ کاؤنٹی سے کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد نبیل شائق کو شکست دی۔

وہ کراچی میں پیدا ہوئے لیکن ان کی زیادہ تر زندگی امریکہ میں گزری۔علی شیخانی نے محض 12 سال قبل یعنی 2012 میں شیخانی گروپ کے نام سے ادارہ بنایا جس نے امریکی ریاست ٹیکساس سے ہی کاروبار کا آغاز کیا، جس کے بعد اس نے پاکستان میں بھی کاروبار شروع کیا۔