تلنگانہ

بریکنگ نیوز: بنڈی سنجے گرفتار

ان کی گرفتاری، کریم نگر میں ان کی رہائش گاہ سے عمل میں آئی۔ بتایا گیا کہ پولیس کی ایک بڑی ٹیم ان کے گھر پہنچی اور بنڈی سنجے کو حراست میں لے کر گاڑی میں بٹھالیا اور نامعلوم مقام کو منتقل کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ پولیس نے بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کمار کو منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب حراست میں لے لیا جس کے بعد ان کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس کی مخالفت کرنے لگے۔

متعلقہ خبریں
ایس آئی ٹی کی نوٹس پر بنڈی سنجے برہم
ایکتا یاترا کے ذریعہ ہندوؤں کی متحدہ طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا: بنڈی سنجے

ان کی گرفتاری، کریم نگر میں ان کی رہائش گاہ سے عمل میں آئی۔ بتایا گیا کہ پولیس کی ایک بڑی ٹیم ان کے گھر پہنچی اور بنڈی سنجے کو حراست میں لے کر گاڑی میں بٹھالیا اور نامعلوم مقام کو منتقل کردیا۔

پولیس نے بنڈی سنجے کمار کی گرفتاری کے سلسلہ میں کوئی واضح بات نہیں بتائی ہے کہ انہیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بی جے پی قائدین اور ورکرس نے ریاستی صدر کی گرفتاری کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج کا منصوبہ بنا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری پرمیندر ریڈی نے کہا کہ پولیس نے ریاستی صدر بنڈی سنجے کو کریم نگر میں ان کی رہائش گاہ سے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ تلنگانہ سے قبل ان کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے مودی کے پروگرام میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہم بنڈی سنجے کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ریاست گیر احتجاج کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

بتا دیں کہ بنڈی سنجے 2019 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر پہلی بار حلقہ لوک سبھا کریم نگر سے رکن پارلیمنٹ بنے ہیں۔ وہ تلنگانہ میں بی جے پی کا جانا پہچانا چہرہ ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر اکثر ان کے نشانے پر رہتے ہیں۔