یوروپ

پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عادل راجہ برطانیہ میں گرفتار

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے سربراہ اور پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ عمران خان کو 19 کروڑ روپے کے غبن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

لندن: پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور یوٹیوبر عادل راجہ کو برطانیہ کے حکام نے گرفتار کر لیا ہے یہ اطلاع چہارشنبہ کو میڈیا رپورٹ میں دی گئی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک کٹر حامی، راجہ کے خلاف پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
’یو ٹیوبر‘ تین مار ملنا گرفتار
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار

حکومت پاکستان نے راجہ کے خلاف برطانیہ میں متعدد شکایات درج کرائی تھیں جن میں تازہ ترین کیس 9 مئی کو ہونے والے تشدد سے متعلق تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے سربراہ اور پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ عمران خان کو 19 کروڑ روپے کے غبن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

الزام ہے کہ اس کے بعد راجہ اور دیگر سوشل میڈیا کارکنوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلانے اور لوگوں کے جذبات بھڑکانے کا کام کیا۔

شکایت کے مطابق راجہ نے جھوٹی خبریں پھیلا کر ملک کو غیر مستحکم کرنے کا کام کیا تھا۔ لندن پولیس نے فی الحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔