تلنگانہ

تلنگانہ کی تمام اسمبلی حلقوں سے شیو سینا مقابلہ کرے گی

صدر شیوسینا پارٹی تلنگانہ ایس شیواجی نے کہاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی تلنگانہ کے تمام 118 حلقوں سے مقابلہ کرے گی۔

حیدرآباد: صدر شیوسینا پارٹی تلنگانہ ایس شیواجی نے کہاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی تلنگانہ کے تمام 118 حلقوں سے مقابلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں
راؤت نے قتل کے ملزم کے ساتھ شنڈے کے لڑکے کی تصویر شیئر کی
تلنگانہ میں محض 2 فیصد ووٹ شیئر کے فرق سے کامیابی کا فیصلہ
بھگوان رام بی جے پی کے انتخابی امیدوار : سنجے راوت
بی آر ایس پر پول مینجمنٹ کاالزام، عوام برائے فروخت نہیں
بی آر ایس ہیٹرک کرے گی، جگتیال اور کورٹلہ میں کویتا کا دعویٰ

آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم عوام کے حق میں جدوجہد اور حکومت کے عوام مخالف فیصلوں کو اپناانتخابی منشور بناتے ہوئے بی آر ایس کو کانٹے کی ٹکر دیں گے۔ شیواجی نے کہا کہ شیوسینا کے تمام امیدوار عام پس منظر سے ہوں گے‘نوجوان طبقہ کو زیادہ سے زیادہ ٹکٹس دیئے جائیں گے۔

50 فیصد ٹکٹس پسماندہ طبقات کو دیئے جائیں گے۔ درج فہرست اقوام اور قبائلی طبقات کو آبادی میں تناسب کے حساب سے امیدوار بنایا جائے گا۔ خواتین کو33 فیصد نشستوں پر امیدوار بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ صحافی برادری کو بھی دو تا تین حلقوں پر امیدوار بنایا جائے گا۔

ایس شیواجی نے کہاکہ ہزاروں افراد کی قربانیوں کے بعد حاصل تلنگانہ کو کے سی آر خاندان نے اپنی جاگیر بنالیاہے۔ تمام ترقی اور خوشحالی کے ثمرات صرف کے سی آر خاندان تک محدود ہے۔ آج بھی ریاست کا نوجوان بے روزگار ہے۔ کسان پریشان ہے۔

فصل کے لیے اقل ترین قیمت نہیں دی جارہی ہے۔ طبی نظام مفلوج ہے جس مقصد کے لیے تحریک تلنگانہ چلائی گئیں تھی وہ کے سی آر کی خود غرضی اور مفاد پرستانہ رویہ سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ کے سی آر کو آزماتے ہوئے دس سال گزر گئے ہیں۔ اب اس عوام دشمن حکومت کو مزید برداشت نہیں کیاجائے گا۔ شیوسینا‘بی آر ایس کے خلاف ڈٹ جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ سماج بی آر ایس کے خلاف آتش فشاں پر بیٹھا ہے اور جس دن یہ لاوا اگلے گا‘بی آر ایس کا وجود ختم ہوجائے گا اور شیوسینا کی قیادت میں ریاست میں نیا سورج طلوع ہوگا۔