یوروپ

فلسطینی صدر محمود عباس کا غزہ پٹی جانے کا اعلان

امریکہ نے فریقین سے غزہ جنگ بندی پر’سمجھوتہ‘ کرنے کی اپیل کی ہے۔ امریکہ نے اسرائیل اور حماس دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی پر دوحہ میں ہونے والی بات چیت کے دوران سمجھوتہ کریں۔

انقرہ: فلسطین کے صدر محمود عباس نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی قیادت کے ساتھ غزہ پٹی جائیں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر محمود عباس کا ترکیہ کی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ تمام فلسطینی قیادت کے ہمراہ غزہ پٹی جاؤں گا۔

متعلقہ خبریں
محمود عباس سے انٹونی بلنکن کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ ہماری جانیں پیارے غزہ کے بچوں کی جانوں سے زیادہ قیمتی نہیں ہیں، ہم دو اچھی باتوں فتح یا شہادت کے لیے پُرعزم ہیں۔ فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت روکنے کیلئے کام کروں گا، چاہے ہماری جان ہی چلی جائے ہم یہ کام کریں گے۔

دوسری جانب امریکہ نے فریقین سے غزہ جنگ بندی پر’سمجھوتہ‘ کرنے کی اپیل کی ہے۔ امریکہ نے اسرائیل اور حماس دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی پر دوحہ میں ہونے والی بات چیت کے دوران سمجھوتہ کریں۔

امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے براڈ کاسٹر سی این این کو بتایا کہ دونوں فریقوں کو سمجھوتہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں مذاکرات میں پیش رفت ہو گی۔

قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ آج ایک امید افزا آغاز ہے اور امکان ہے کہ مذاکرات جمعہ تک جاری رہیں گے۔

a3w
a3w