بھارت

Pan Aadhaar Link، اس تاریخ سے پہلے پین کو آدھار سے لنک کرنا ضروری، ورنہ بند ہو سکتا ہے آپ کا PAN کارڈ – جانیں آسان طریقہ

اس نوٹیفکیشن کا مقصد پین اور آدھار کو آپس میں لنک کرنا ہے۔ انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے سیکشن 139AA(2A) کے تحت ایسے افراد کو آدھار نمبر اپڈیٹ کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے جنہوں نے پین کے لیے درخواست دیتے وقت آدھار انرولمنٹ ID دی ہو۔

نئی دہلی: آدھار-پین کارڈ رکھنے والوں کے لیے ایک اہم اطلاع سامنے آئی ہے۔ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (CBDT) نے حال ہی میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن ان تمام افراد کے لیے ہے جنہوں نے 1 اکتوبر 2024 یا اس سے پہلے آدھار کی انرولمنٹ آئی ڈی دے کر پین کارڈ حاصل کیا ہے۔ ان تمام پین ہولڈرز کو اپنا آدھار نمبر 31 دسمبر 2025 تک انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو دینا لازمی ہوگا۔

مقصد کیا ہے؟
اس نوٹیفکیشن کا مقصد پین اور آدھار کو آپس میں لنک کرنا ہے۔ انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے سیکشن 139AA(2A) کے تحت ایسے افراد کو آدھار نمبر اپڈیٹ کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے جنہوں نے پین کے لیے درخواست دیتے وقت آدھار انرولمنٹ ID دی ہو۔

آن لائن لنک کرنے کا طریقہ:

  1. انکم ٹیکس کی آفیشل ویب سائٹ www.incometax.gov.in پر جائیں۔
  2. "Link Aadhaar” والے آپشن کو منتخب کریں۔
  3. آدھار نمبر، پین نمبر وغیرہ درج کریں۔
  4. رجسٹرڈ موبائل نمبر پر آئے OTP کے ذریعے تصدیق کریں۔
  5. پین اور آدھار کا لنک مکمل ہو جائے گا۔

آف لائن طریقہ:

  1. پین کارڈ، آدھار کارڈ کی کاپی، اور ایک درخواست فارم تیار رکھیں (فارم ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے)۔
  2. یہ دستاویزات لے کر قریبی پین سروس سینٹر یا انکم ٹیکس آفس جائیں۔
  3. فارم اور دستاویزات جمع کروائیں، اور رسید حاصل کریں تاکہ آپ اسٹیٹس ٹریک کر سکیں۔

اہم نوٹ:

  • آدھار اور پین کی معلومات جیسے نام، تاریخ پیدائش وغیرہ میل کھانی چاہیے۔
  • غلطیاں ہوں تو لنک کرنے سے پہلے درست کر لیں۔

جرمانہ نہیں لگے گا:
اگر آپ نے 1 اکتوبر 2024 یا اس سے پہلے آدھار انرولمنٹ ID کے ساتھ پین کے لیے اپلائی کیا ہے تو آپ کو 31 دسمبر 2025 تک لنک کرنے کی اجازت ہے، اور کوئی جرمانہ نہیں دینا ہوگا۔

اگر وقت پر لنک نہ کیا تو کیا ہوگا؟

  • آپ کا پین کارڈ "غیر فعال” ہو جائے گا۔
  • بغیر لنک پین سے فائل کیا گیا ITR ناقابل قبول ہوگا۔
  • TDS/TCS کی کٹوتی زیادہ شرح پر ہو سکتی ہے۔
  • فارم 15G اور 15H داخل نہیں کیے جا سکیں گے۔

لہٰذا، ان تمام پریشانیوں سے بچنے کے لیے آخری تاریخ سے پہلے پین کو آدھار سے لنک کر لیں۔