حیدرآباد

پیپر لیک معاملہ، ملزمین کے پاس سے پین ڈرائیو ضبط

ایس آئی ٹی نے ملزمین پراوین اور راج شیکھر کے مکانات سے شواہد اکٹھے کئے اور پین ڈرائیوز ضبط کئے۔ عہدیداروں کو شبہ ہے کہ پراوین اور راج شیکھر کافی عرصہ سے پیپر لیک کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پرچہ کے لیک ہونے کے معاملہ میں خصوصی جانچ ٹیم(ایس آئی ٹی) کی جانب سے جانچ 5ویں دن بھی جاری ہے۔جانچ ٹیم ملزمین سے 5ویں روز بھی پوچھ گچھ کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
وقف بورڈ کا ریکارڈ روم مہر بند کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ جج سے تحقیقات کا مطالبہ
پیپر لیک معاملہ، مزید3گرفتار
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
طالبات کی خفیہ فلمبندی‘ ضبط شدہ فونس میں ہنوز کوئی فحش ویڈیوز نہیں پائے گئے: پولیس (ویڈیو)
ضلع سرسلہ میں 30بندر مردہ پائے گئے

ایس آئی ٹی نے ملزمین پراوین اور راج شیکھر کے مکانات سے شواہد اکٹھے کئے اور پین ڈرائیوز ضبط کئے۔ عہدیداروں کو شبہ ہے کہ پراوین اور راج شیکھر کافی عرصہ سے پیپر لیک کر رہے ہیں۔

 ان کی پین ڈرائیو سے بعض اہم معلومات حاصل ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ حکام نے بتایا کہ پین ڈرائیوز کو پاس ورڈ دیے گئے تھے۔اس معاملہ میں ایس آئی ٹی کی جانب سے پیشرفت جاری ہے۔