جرائم و حادثات

بیٹے اور بہو کو تھائی لینڈ جانے ایرپورٹ پر چھوڑنے کے بعد واپسی کے دوران سڑک حادثہ۔باپ ہلاک

بیٹے اور بہو کو تھائی لینڈ جانے کے لئے ایرپورٹ پر چھوڑنے کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں باپ ہلاک ہوگیاجبکہ اس کی بیوی زخمی ہوگئی۔

حیدرآباد: بیٹے اور بہو کو تھائی لینڈ جانے کے لئے ایرپورٹ پر چھوڑنے کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں باپ ہلاک ہوگیاجبکہ اس کی بیوی زخمی ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

اس حادثہ کی اطلاع کے بعد اس کا بیٹا باپ کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے تھائی لینڈ سے واپس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق آندھراپردیش کے ضلع نندیال کے گانی گاوں سے تعلق رکھنے والا 45 سالہ کسان پرمیشورپا کا بیٹا سائی تیجواوراس کی بہو مونیکا حیدرآباد میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کرتی تھی۔

پرمیشورپا، اس کی بیوی شیولکشمی، بیٹا اور بہو کار میں شمس آباد ایرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے کیونکہ بیٹے اور بہو کو تھائی لینڈ میں ملازمت حاصل ہوئی تھی۔

وہ اپنے بیٹے اور بہو کو وداع کرنے کے بعد کار میں واپس ہورہا تھا کہ مانوپاڈو منڈل میں بوراویلی اسٹیج کے قریب ڈرائیور کی نیند کی وجہ سے کار قومی شاہراہ کے قریب ایک پتھر سے ٹکرا کرالٹ گئی۔

پرمیشورپا نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھا تھا۔حادثہ کے نتیجہ میں دونوں گاڑی سے گرگئے۔

پرمیشورپا کو سرپرشدید زخم آئے۔اس کو اور اس کی بیوی کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم راستہ میں ہی پرمیشورپا کی موت ہوگئی۔

سائی تیجا اپنے باپ کی موت کی اطلاع کے ساتھ ہی بیوی کے ساتھ ہندوستان آگیا جہاں اس نے اپنے باپ کی آخری رسومات انجام دی۔