حیدرآباد

پیپر لیک معاملہ،طالب علم پر عائد پابندی تلنگانہ ہائی کورٹ نے ہٹادی

تلنگانہ ہائی کورٹ نے دسویں جماعت کے ہندی کے پرچہ لیک ہونے کے معاملے میں طالب علم پر عائد پابندی ہٹا دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے دسویں جماعت کے ہندی کے پرچہ لیک ہونے کے معاملے میں طالب علم پر عائد پابندی ہٹا دی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
پیپر لیک معاملہ، مزید3گرفتار
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع

ہائی کورٹ نے ہریش پر عائد پابندی کو مسترد کرتے ہوئے ہریش کے تحریر کردہ امتحانات کے نتائج کا فوری اعلان کرنے کی ہدایت دی۔

کا حکم دیا۔ہنمکنڈہ ضلع کے کملاپور امتحانی مرکز میں مارچ میں منعقدہ امتحان کے دوران باہر سے آئے ایک ملزم نے ہریش سے ہندی کے امتحانی پرچہ کی تصاویر لی اور پیپر کو واٹس ایپ پر وائرل کردیاتھا۔

اس واقعہ میں حکام نے ہریش کو پانچ سال تک دسویں جماعت کے امتحانات لکھنے سے روک دیاتھا۔

حالانکہ ہائی کورٹ کے عبوری احکامات کے ساتھ امتحانات کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن حکام نے ہریش کے نتائج کا اعلان نہیں کیاتھا۔ ہائی کورٹ کے تازہ احکامات سے طالب علم کو راحت نصیب ہوگی۔