دہلی

حکومت بننے پر پیپر لیک گٹھ جوڑ کو ترجیحی بنیاد پر ختم کریں گے: راہول گاندھی

گاندھی نے ایک پوسٹ میں کہا، ' پیپر لیک نہ صرف اتر پردیش بلکہ پورے ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک لعنت بن گیا ہے۔ گزشتہ سات برسوں میں ہی 70 سے زیادہ پیپر لیک کیسز نے دو کروڑ سے زیادہ طلباء کے خواب چکنا چور کر دیے ہیں۔ "

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے پیپر لیک کو نہ صرف اتر پردیش بلکہ پورے ملک کا ایک سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو پیپر لیک مافیا گٹھ جوڑ کو جڑ سے ختم کریں گے اور نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
ایس آئی ٹی کی نوٹس پر بنڈی سنجے برہم
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی

گاندھی نے ایک پوسٹ میں کہا، ‘ پیپر لیک نہ صرف اتر پردیش بلکہ پورے ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک لعنت بن گیا ہے۔ گزشتہ سات برسوں میں ہی 70 سے زیادہ پیپر لیک کیسز نے دو کروڑ سے زیادہ طلباء کے خواب چکنا چور کر دیے ہیں۔ "اس سے نہ صرف مستقبل کی تعمیر کے قیمتی سال ضائع ہو رہے ہیں بلکہ ان کے خاندانوں پر بھی مالی اور ذہنی بوجھ پڑ رہا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ’’غافل حکومت، بدعنوان افسران، نقل مافیا اور پرائیویٹ پرنٹنگ پریس کے مجرمانہ گٹھ جوڑ کو ختم کرنے اور ہر سطح پر احتساب کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ جب میں نے طلباء سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ پیپر لیک ہونے کی تین بڑی وجوہات ہیں۔ بکی ہوئی سرکاری مشینری، پرائیویٹ پرنٹنگ پریس اور بدعنوانی کا اڈا بن چکے ماتحت سروسز سلیکشن کمیشن۔

کانگریس لیڈر نے کہا، "سب سے موصول ہونے والی تجاویز کو ملا کر، کانگریس نوجوانوں کی بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ایک ٹھوس اور فول پروف منصوبہ تیار کر رہی ہے اور بہت جلد ہم آپ کے سامنے اپنا وژن پیش کریں گے۔ ہم طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے! نوجوانوں کا مستقبل انڈیا الائنس کی ترجیح ہے۔

a3w
a3w