سوشیل میڈیاکھیل

ثانیہ مرزا نے حیدرآباد میں الوداعی میاچ کھیلا

لال بہادر اسٹیڈیم میں ثانیہ مرزا کا الوداعی میچ دیکھنے کیلئے بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ ان کے دوست روہن بوپنا، خاندان کے افراد اور مداح موجود تھے۔ 2 نمائشی مکسڈ ڈبلز میاچس کیلئے روہن بوپنا نے شراکت کی۔ پہلے میچ میں اداکار، کرکٹرز اور ٹینس کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

حیدرآباد: ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اتوار کو حیدرآباد میں اپنا الوداعی میچ کھیلا۔ گزشتہ ماہ ریٹائر ہونے والی ثانیہ مرزا نے دبئی ٹینس چمپئن شپ میں اپنا آخری پروفیشنل میچ کھیلا حالانکہ وہ ٹورنامنٹ جیت نہیں سکیں۔ اس میچ کے بعد ثانیہ مرزا نے اپنی سوشل پوسٹ میں کہا تھاکہ میں اپنے تمام دوستوں، اپنے خاندان اور مداحوں کے سامنے آخری بار کھیلوں گی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات

لال بہادر اسٹیڈیم میں ثانیہ مرزا کا الوداعی میچ دیکھنے کیلئے بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ ان کے دوست روہن بوپنا، خاندان کے افراد اور مداح موجود تھے۔ 2 نمائشی مکسڈ ڈبلز میاچس کیلئے روہن بوپنا نے شراکت کی۔ پہلے میچ میں اداکار، کرکٹرز اور ٹینس کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

ایک کی قیادت ثانیہ نے کی جبکہ دوسری ٹیم کی قیادت ان کے آخری گرانڈ سلام پارٹنر روہن بوپنا نے کی۔ ثانیہ مرزا جنوری میں منعقدہ سال کے پہلے گرانڈ سلام کے فائنل میں پہنچی تھیں حالانکہ وہ روہن بوپنا کے ساتھ لوئیسا اسٹیفانی اور رافیل ماتوس کی برازیلی جوڑی سے ہارگئیں۔

جونیئر سطح پر ثانیہ نے 10 سنگلز اور 13 ڈبلز ٹائٹل جیتے۔ انہوں نے 2001 میں سینئر سطح پر ڈیبیو کرنے کے بعد 2003 میں اپنے پیشہ ورانہ ٹینس کیریر کا آغاز کیا۔

16 سال کی عمر میں اپنے پیشہ ورانہ ٹینس کیریر کا آغاز کرنے والی ثانیہ نے 20 سال تک سنگلز، ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں ٹینس کھیلی۔ 6 گرانڈ سلام کے علاوہ انہوں نے کل 43 ٹرافیاں جیتیں۔ 2005 میں حیدرآبادی ٹینس اسٹار نے پہلی بار ڈبلیو ٹی اے سنگلز ٹائٹل جیتا تھا۔

 اس کے علاوہ وہ 2 بار فرنچ اوپن اور 3 بار آسٹریلین اوپن جیتنے کے قریب پہنچی لیکن ٹائٹل نہ جیت سکیں۔ ثانیہ 15 نومبر 1986 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ ان کی پیدائش کے چند سال بعد ان کا خاندان حیدرآباد منتقل ہوگیا۔

یہیں سے انہوں نے ٹینس کھیلنا سیکھا اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر کیا۔ حیدرآباد کے نصر اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے سینٹ میری کالج سے گریجویشن کیا۔ ثانیہ مرزا نے اپنے پروفیشنل ٹینس کیریر کا آغاز 2004 میں ویمنز سنگلز سے کیا۔

 ڈبلز میں زیادہ کامیابی اور کلائی کی انجری کی وجہ سے انہوں نے 2013 میں سنگلز کھیلنا چھوڑ دیا۔ ثانیہ نے اپنے کیریر کے آخری 10 برسوں میں صرف خواتین اور مکسڈ ڈبلز کھیلنے پر توجہ دی۔ ہندوستان کی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن 2023 میں مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں ہارگئیں۔

یہ ان کے ٹینس کیریر کا آخری گرانڈ سلام میچ تھا۔ میچ کے بعد الوداعی تقریر میں ان کے آنسو چھلک پڑے۔ انہوں نے کہاکہ گرانڈ سلام کیریر ختم کرنے کیلئے ملبورن سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ حیدرآباد میں الوداعی میاچ کے بعد ثانیہ مرزا نے کہاکہ میں نے جہاں سے اپنا کیریر شروع کیا تھا آج دو دہائیوں بعد وہیں ختم کرکے بہت خوشی ہورہی ہے۔

 ثانیہ مرزا نے آج ایل بی اسٹیڈیم میں دو مکسڈ ڈبلز میاچس کھیلے اور دونوں میں جیت حاصل کی۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے بھی اس میاچ کا مشاہدہ کیا۔ میاچ کے بعد اختتامی تقریب میں ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی رامار او اور وزیر اسپورٹس ٹی سرینواس گوڑ بھی موجود تھے۔