دہلی

پیپر لیک مسئلہ: اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو آپ ہندوستانی نظام تعلیم خرید سکتے ہیں۔ وزیرتعلیم پر راہول گاندھی کی تنقید

راہول گاندھی نے پیپر لیک مسئلہ پر حکومت کو نشانہئ تنقید بنانے لوک سبھا میں اپوزیشن کی قیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اگزام سسٹم میں بڑا سنگین مسئلہ ہے اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان خود کو چھوڑ کر ہر ایک کو موردِ الزام ٹھہرا رہے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے پیپر لیک مسئلہ پر حکومت کو نشانہئ تنقید بنانے لوک سبھا میں اپوزیشن کی قیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اگزام سسٹم میں بڑا سنگین مسئلہ ہے اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان خود کو چھوڑ کر ہر ایک کو موردِ الزام ٹھہرا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
لوک سبھا میں تلنگانہ ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کا بل متعارف
تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیاں: وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

تنقیدوں میں گھرے دھرمیندر پردھان نے کہا کہ وہ یہاں اپنے قائد وزیراعظم کی بدولت ہیں اور ان کی حکومت اجتماعی طور پر جوابدہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ گزشتہ 7 سال میں امتحانی پرچوں کے افشاء کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

اپوزیشن نے پیپر لیک مسئلہ پر حکومت کو گھیرنا چاہا۔ اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ سارے امتحانات پر سوال اٹھانا ٹھیک نہیں ہے۔ ارکان کو چاہئے کہ وہ امتحانی سسٹم کو بہتر بنانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کریں۔

سی بی آئی میڈیکل انٹرنس ٹسٹ نیٹ نے مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کررہی ہے۔ وہ 6ایف آئی آر درج کرچکی ہے۔ ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، آیوش اور اس سے جڑے دیگر کورسس کے لئے سرکاری اور خانگی کالجوں میں داخلہ کا امتحان نیٹ یو جی، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) منعقد کرتی ہے۔

قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے کہا کہ سارے ملک پر ظاہر ہے کہ امتحانی نظام میں بڑا سنگین مسئلہ ہے۔ مسئلہ صرف نیٹ میں نہیں، بلکہ سارے بڑے امتحانات میں ہے۔ وزیرتعلیم نے خود کو چھوڑ کر سب پر الزام دھرا ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ وزیر تعلیم کو بنیادی صورتحال کی سمجھ ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ اس ملک کے لاکھوں طلبہ پریشان ہیں کہ کیا ہورہا ہے۔ وہ مانتے ہیں کہ ہندوستان کا امتحانی نظام ایک دھوکہ ہے۔ راہول گاندھی نے الزام عائد کیا اگر آپ امیر ہیں اور آپ کے پاس پیسہ ہے تو آپ ہندوستانی نظام تعلیم خرید سکتے ہیں۔ دھرمیندر پردھان نے کہا کہ بدبختی کی بات ہے کہ امتحانی نظام کو فضول قرار دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ٹی اے قائم ہونے کے بعد سے 240 امتحانات منعقد ہوئے۔ 5کروڑ طلبہ نے درخواست داخل کی اور 4.5کروڑ طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی۔ کانگریس رکن مانیکم ٹیگور نے جاننا چاہا کہ پیپر لیک کا مسئلہ حل کرنے کیا اقدامات کئے گئے۔ انہوں نے پوچھا کہ آیا وزیرتعلیم مستعفی ہوں گے۔

اس پر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ میں یہاں اپنے قائد وزیراعظم کی بدولت ہوں۔ جوابدہی کی جب بھی بات ہوگی میری حکومت اجتماعی جوابدہ ہوگی۔ اسپیکر نے کہا کہ سارے امتحانات پر سوال اٹھانا درست نہیں۔ اسپیکر کے بعد راہول گاندھی نے بولنا چاہا، لیکن انہیں بولنے نہیں دیا گیا، جس پر راہول گاندھی اور سارے اپوزیشن ارکان بشمول ٹی ایم سی و ڈی ایم کے نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

ایوان میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گوروگوگوئی نے نعرے لگائے۔ انہوں نے دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ سماج وادی پارٹی قائد اکھلیش یادو نے بھی پیپر لیک پر سوال اٹھایا۔