سوشیل میڈیا

والدین بچوں کو سیل فون کے  سے دور رکھیں محمد علی شبیر

بچوں کو نشہ آور اشیاء سے دور رکھنے کے لئے کھیلوں کی طرف راغب کرنا ضروری ہے

حیدرآباد : تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے بچوں میں موبائل فون کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل کا بیجا استعمال بچوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور بنا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
بجٹ میں تلنگانہ نظرانداز‘شہر میں زیر وفلکسیز آویزاں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا

 کاماریڈی ضلع کے مرکز میں واقع ایک اسکول کے ایف ایم ریڈیو اسٹیشن پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سیل فون  سے دور رکھیں اور انہیں اس کی لت لگنے سے بچائیں۔

 انہوں نے زور دیا کہ بچوں کو نشہ آور اشیاء سے دور رکھنے کے لئے کھیلوں کی طرف راغب کرنا ضروری ہے کیونکہ اس سے نہ صرف بچے جسمانی طور پر صحت مند ہوں گے بلکہ ایک مضبوط سماج کی تعمیر بھی ممکن ہو سکے گی۔

اس تقریب کے بعد انہوں نے 2.0 پینے کے پانی کی اسکیم کے تحت ایس آر گارڈن کے قریب 5 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے واٹر ٹینک کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔