تلنگانہ
عاشق جوڑے کی خودکشی
سمجھاجاتا ہے کہ محبت میں ناکامی کی وجہ سے ان دونوں نے یہ انتہائی اقدام کیا۔وہاں قریب میں ایک بائیک بھی پائی گئی۔
حیدرآباد: عاشق اور معشوقہ نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ناگرجناساگرپراجکٹ کے قریب پیش آیا۔
لڑکی نابالغ سمجھی جارہی ہے۔ان دونوں کی لاشوں کی ہنوز شناخت نہیں ہوسکی۔
یہ لاشیں،ایک درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئیں۔قریب میں کیڑے ماردوا کی بوتل بھی دیکھی گئی۔
سمجھاجاتا ہے کہ محبت میں ناکامی کی وجہ سے ان دونوں نے یہ انتہائی اقدام کیا۔وہاں قریب میں ایک بائیک بھی پائی گئی۔
پولیس اس بائیک کے نمبر پلیٹ سے اس کے مالک کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
a3w