بھارت

سوریہ مشن: آدتیہ-ایل1 دوسرے مدار میں نصب

اسرو نے کہا کہ ماریشس، بنگلورو اور پورٹ بلیئر کے اسٹریک /اسرو کے گراؤنڈ اسٹیشنوں نے اس آپریشن کے دوران سیٹلائٹ کا پتہ لگایا اور 40225 کلومیٹر تک 282 کلومیٹر کا نیا مدار حاصل کیا۔

چینائی: ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے منگل کو اعلان کیا کہ ہندوستان کے پہلے سورج مشن آدتیہ-ایل 1 کو کامیابی کے ساتھ دوسرے زمینی مدار (ای بی این 2) میں نصب کردیاگیاہے۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
اسرو کو تہنیت پیش کرنے آن لائن ویڈیو البم کا گینس ورلڈ ریکارڈ
ہندوستان کا سورج مشن 6 جنوری کو منزل پر پہنچ جائے گا:اسرو
چندریان3 کے چاند پر اترنے کا مقام ’شیوشکتی‘ سے تعبیر
فواد چوہدری نے چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر ہندوستان کو مبارکباد دی

اسرو نے کہا کہ آدتیہ-ایل 1کا اگلا مدار 10 ستمبر کو تقریباً 2:30بجے ہندوستانی وقت کے مطابق تبدیل کیا جائے گا۔ اسرو کے زمینی اسٹیشنوں نے اس منتقلی کے دوران سیٹلائٹ کو ٹریک کیا اور اس کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کیں۔

اسرو نے کہا کہ ماریشس، بنگلورو اور پورٹ بلیئر کے اسٹریک /اسرو کے گراؤنڈ اسٹیشنوں نے اس آپریشن کے دوران سیٹلائٹ کا پتہ لگایا اور 40225 کلومیٹر تک 282 کلومیٹر کا نیا مدار حاصل کیا۔

ایک اپ ڈیٹ میں، اسرونے پوسٹ کیا، ”آدتیہ ایل 1-مشن: دوسرا ارتھ باؤنڈ مدار ٹرانسفر (ای بی این -2) آئی ایس ٹی آر اے سی، بنگلورو سے کامیابی کے ساتھکیاگیا ہے۔ماریشس، بنگلورو اور پورٹ بلیئر کے گراؤنڈ اسٹیشنوں نے اس آپریشن کے دوران سیٹلائٹ کو ٹریک کیا۔“

خلائی جہاز کو دو ستمبر کو ایس ایچ اے آر رینج سے لانچ کیا گیا تھا اور یہ شمسی میدان کی چار ماہ کے 15 لاکھ کلومیٹر طویل سفر پرنکلا ہے۔

چاند پر چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ کے بعداسرو نے دوستمبر کو آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے ملک کے پہلے شمسی مشن آدتیہ-ایل1 کو لانچ کیاتھا۔

اس مشن کے تحت سورج کا تفصیلی مطالعہ کرنے کے لیے گاڑی پر سات مختلف پے لوڈ بھیجے گئے ہیں، اس میں سے چار سورج کی روشنی کا مشاہدہ کریں گے اور باقی تین پلازما اور مقناطیسی میدان کے اندر موجود پیرامیٹرز کی پیمائش کریں گے۔

آدتیہ ایل -1 سورج کے جامع مطالعہ کے لیے ایک وقف شدہ سیٹلائٹ ہے، جو سورج کے بارے میں نامعلوم حقائق کو ظاہر کرے گا۔ سیٹلائٹ زمین کے مدار میں 16 دن تک سفر کرے گا جس کے دوران اسے اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے مطلوبہ رفتار حاصل کرنے کے لیے پانچ طریقہ کار سے گزرنا پڑے گا۔

 اس کے بعد آدتیہ -ایل 1 کئی مداروں سے گزرے گا جس میں 110 دن لگیں گے۔ سیٹلائٹ ایل-1 پوائنٹ تک پہنچنے کے لیے تقریباً 15 لاکھ کلومیٹر کا سفر طے کرے گا۔

a3w
a3w