حیدرآباد

حیدرآباد میں مسلسل بارش کے پیش نظر چارمینار کی ایک مینار کا کچھ حصہ گرگیا

چارمینار، جو کہ حیدرآباد کی پہچان ہے، وقتاً فوقتاً موسمی اثرات اور آلودگی کے باعث نقصان کا شکار ہوتا رہتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید بارش اور نمی کی وجہ سے اس کی دیواروں میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں، جس کی فوری مرمت ضروری ہے۔

حیدرآباد: جمعرات کی شام حیدرآباد میں ہونے والی شدید بارش کے دوران تاریخی چارمینار کے شمال مشرقی مینار سے کچھ پتھر اور پلستر گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس نے چارمینار کی حفاظت اور بحالی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیاجارہاہے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک

شہر میں گزشتہ چند دنوں سے موسم غیر مستحکم ہے، اور جمعرات کی شام اچانک گہرے بادل چھا گئے، جس کے بعد موسلادھار بارش ہوئی۔ بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں اور کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

چارمینار، جو کہ حیدرآباد کی پہچان ہے، وقتاً فوقتاً موسمی اثرات اور آلودگی کے باعث نقصان کا شکار ہوتا رہتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید بارش اور نمی کی وجہ سے اس کی دیواروں میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں، جس کی فوری مرمت ضروری ہے۔

محکمہ آثارِ قدیمہ اور مقامی حکام نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور بتایا کہ چارمینار کی حفاظت کے لیے جلد مرمتی کام کیا جائے گا۔ شہریوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس تاریخی ورثے کی بہتر دیکھ بھال کے لیے مستقل اقدامات کیے جائیں تاکہ ایسے واقعات مستقبل میں نہ ہوں۔