حیدرآباد
ٹرینڈنگ

حیدرآباد میں غیر قانونی قبضے ختم کرنے کی تیاری،حائیڈرا کاایکشن پلان تیار؟

سرکاری زمینوں پر موجود غیر قانونی تعمیرات کا جائزہ لینے کیلئے حائیڈرا حکام میڑچل ضلع میں جانچ کریں گے۔ میڑچل ضلع کے پانچ حلقوں میں تقریباً 5,195 ایکڑ سرکاری زمین ہے، جبکہ حالیہ رپورٹ میں 5 ہزار ایکڑ سے زائد زمین کا ذکر کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: سرکاری زمینوں کی جانچ کیلئے حائیڈرا ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کے ریونیو حکام کو سرکاری زمینوں کی جانچ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حائیڈرا حکام جب سرکاری زمینوں کا معائنہ کریں گے تو تحصیلدار، آر آئی اور سروے افسران کو وہاں موجود رہنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام

میڑچل-ملکاجگری ضلع کے میڑچل، ملکاجگری، اُپل، قطب اللہ پور اور کوکٹ پلی حلقوں سے متعلق سرکاری زمینوں کی تفصیلات پہلے ہی حائیڈرا حکام کو فراہم کی جاچکی ہیں۔ اس میں ان سرکاری زمینوں کی تفصیلات شامل ہیں جو سرکاری دفاتر کیلئے مختص کی گئی تھیں، جبکہ دیگر سرکاری زمینوں کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ریونیو حکام سرکاری زمینوں پر موجود تعمیرات کی تفصیلات جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

سرکاری زمینوں پر موجود غیر قانونی تعمیرات کا جائزہ لینے کیلئے حائیڈرا حکام میڑچل ضلع میں جانچ کریں گے۔ میڑچل ضلع کے پانچ حلقوں میں تقریباً 5,195 ایکڑ سرکاری زمین ہے، جبکہ حالیہ رپورٹ میں 5 ہزار ایکڑ سے زائد زمین کا ذکر کیا گیا ہے۔

ضلع کے مختلف علاقوں میں سرکاری زمین کی تفصیلات درج ہیں، جیسے بالانگر منڈل میں 700 ایکڑ، شامیرپیٹ میں 420 ایکڑ، دندیگل میں 425 ایکڑ، میڈی پلی میں 900 ایکڑ، گھٹکیسر میں 500 ایکڑ، کاپرا میں 400 ایکڑ، کیسرا میں 417 ایکڑ، قطب اللہ پور میں 600 ایکڑ، باچوپلی میں 360 ایکڑ، اپل میں 333 ایکڑ، ملکاجگری میں 113 ایکڑ اور میڑچل میں 37 ایکڑ زمین موجود ہے۔

سرکاری زمینوں پر غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کیلئے حائیڈرا کی ٹیم معائنہ کرے گی۔ اس معائنہ کے دوران سرکاری زمینوں پر موجود تعمیرات کی تعداد اور ان کی تفصیلات لی جائیں گی۔ ریونیو حکام کے پاس پہلے سے ان تعمیرات کی تفصیلات موجود ہیں، لیکن حائیڈرا حکام کی زیر نگرانی ایک بار پھر ان کی جانچ ہوگی۔ معائنہ کے بعد غیر قانونی تعمیرات پر نوٹسز جاری کیے جانے کی توقع ہے۔