حیدرآباد

بی آر ایس قائد کے کویتا دواخانہ میں شریک

جیل میں رہنے کے دوران بی آر ایس قائد کو صحت سے متعلق کئی امراض درپیش تھے جن میں شدید بخار بھی شامل ہے، دہلی اکسائز پالیسی کیس کے سلسلہ میں وہ تہاڑ جیل میں تھیں۔ یہ بات اُن کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے۔

حیدر آباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) قائد کے کویتا کو طبی معائنوں کے لئے حیدر آباد کے ایک خانگی دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔ یہ بات اُن کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے۔ کویتا کو حال ہی میں دواخانہ سے رجوع کیا گیا۔ ٹسٹس توقع ہے کہ آج مکمل ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں
کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
جی او 3 سے خواتین کے حقوق سلب کرنے کی کوشش: کویتا
کانگریس نے پی اے سی چیرمین کا عہدہ اپوزیشن کودیا
نائیڈو کو 7 منڈل واپس کرنے کے لئے راضی کریں:ہریش راؤ
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست

جیل میں رہنے کے دوران بی آر ایس قائد کو صحت سے متعلق کئی امراض درپیش تھے جن میں شدید بخار بھی شامل ہے، دہلی اکسائز پالیسی کیس کے سلسلہ میں وہ تہاڑ جیل میں تھیں۔ یہ بات اُن کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے۔ کویتا کے سابق میں بھی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس دہلی میں طبی معائنے کئے جاچکے ہیں۔

تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کویتا صدر بی آر ایس و سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دختر ہیں۔ آبکاری سے متعلق کیس میں 5 مہینوں سے زائد جیل میں رہنے کے بعد 27 / اگست کو جیل سے کویتا کو رہا کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کیسس میں اُنہیں ضمانت دی ہے۔

15 / مارچ کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے سابق رکن پارلیمنٹ کے کویتا کو گرفتار کیا تھا۔ اُسی دن اُنہیں قومی دارالحکومت منتقل کردیا گیا۔ جیل سے یہاں آنے کے بعد بی آر ایس قائد نے عہد کیا ہے کہ وہ انصاف کے لئے لڑائی جاری رکھیں گی۔ دہلی سے آنے کے بعد وہ خاندان کے ساتھ وقت گزار رہی ہے۔ کویتا تاحال پارٹی کے پروگرام میں نہیں دیکھی گئیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی سرگرم نہیں ہے۔

a3w
a3w