حیدرآباد

کار کی بائیک کو ٹکر، لیڈی ڈاکٹر زخمی

اس حادثہ میں بائیک کی پچھلی نشست پر سوار ہستناپور سے تعلق رکھنے والی لیڈی ڈاکٹر زخمی ہوگئیں جن کی شناخت کے شراونی کے طور پر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: کار کی بائیک کو ٹکر کے نتیجہ میں لیڈی ڈاکٹر زخمی ہوگئیں۔

یہ حادثہ حیدرآباد کے ملک پیٹ علاقہ میں منگل کی شب پیش آیا۔ اس حادثہ میں بائیک کی پچھلی نشست پر سوار ہستناپور سے تعلق رکھنے والی لیڈی ڈاکٹر زخمی ہوگئیں جن کی شناخت کے شراونی کے طور پر کی گئی ہے۔

شروانی، ہستناپور سے ملک پیٹ بائیک ٹیکسی پر جارہی تھیں۔ یہ بائیک ایم وینکٹیا چلارہا تھا۔ ان کی بائیک موسی رام باغ علاقہ میں پہنچتے ہی نامعلوم کار نے انہیں ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وینکٹیا اور سراونی نیچے گرگئے۔

پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

a3w
a3w