ایشیاء

بنگلہ دیش میں مسافر بس دریا میں گرگئی، 24 مسافر جاں بحق

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ غوطہ خوروں نے ڈوبی ہوئی بس کے اندر سے 22 لاشیں نکال لی ہیں، جن میں 6 مرد، 11 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ فائر سروس کے اہلکار نے بتایا کہ دو خواتین کو زندہ نکالا گیا تھا مگر وہ بھی جانبر نہ ہو سکیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ایک افسوسناک حادثے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہوگئے جب مسافر بس دریا میں جا گری۔

متعلقہ خبریں
ڈھاکہ میں دوبارہ بنگلہ دیش کے سابق وزیر خارجہ کا اقتدارمیں آنے کا عزم، اقوام متحدہ کی رپورٹ کو جانبدارانہ قرار دیا
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ دریائے پدما میں اس وقت پیش آیا جب تقریباً 40 مسافروں کو لے جانے والی بس Daulatdia کے مقام پر فیری کے قریب پہنچتے ہوئے بے قابو ہو گئی اور دریا میں گرگئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ غوطہ خوروں نے ڈوبی ہوئی بس کے اندر سے 22 لاشیں نکال لی ہیں، جن میں 6 مرد، 11 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ فائر سروس کے اہلکار نے بتایا کہ دو خواتین کو زندہ نکالا گیا تھا مگر وہ بھی جانبر نہ ہو سکیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

ریسکیو آپریشن میں فائر سروس کے چار یونٹس اور 10 غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں، جبکہ فوج، پولیس، کوسٹ گارڈ اور مقامی انتظامیہ بھی امدادی کارروائیوں میں شامل ہیں۔ حکام کو خدشہ ہے کہ مزید مسافر لاپتہ ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں ہر سال سڑک اور فیری حادثات میں سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔