امریکہ و کینیڈا

امریکہ میں مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا

حکام طیارے کے آخری بار ہونے والے رابطے کے مقام کو جانچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یاد رہے 30 جنوری کو دارالحکومت واشنگٹن میں ایک مسافر طیارہ امریکی فوج کے ہیلی کاپٹر سے درمیانی ہوا میں ٹکرا گیا تھا، جس میں سوار تمام 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

الاسکا: امریکہ میں مسافر طیارہ لاپتہ ہو گیا، طیارے کا اڑان بھرتے ہی آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ماں بیٹی اور بیٹا لاپتا
چین، جیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب
249واں جشنِ آزادی امریکہ: دنیا کی قدیم جمہوریت کا سفر اور ہند-امریکہ تعلقات کی مضبوطی
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست الاسکا میں جمعرات کو دورانِ پرواز طیارہ لاپتا ہو گیا، طیارے میں پائلٹ سمیت دس افراد سوار تھے۔

الاسکا کے محکمۂ پبلک سیفٹی نے بتایا کہ بیرنگ ایئر کا لا پتا ہونے والا طیارہ یونالکلیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا طیارے نے دوپہر 2 بج کر 37 منٹ پر الاسکا کے قصبے انالکلیٹ سے اڑان بھری تھی اور آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا

حکام طیارے کے آخری بار ہونے والے رابطے کے مقام کو جانچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یاد رہے 30 جنوری کو دارالحکومت واشنگٹن میں ایک مسافر طیارہ امریکی فوج کے ہیلی کاپٹر سے درمیانی ہوا میں ٹکرا گیا تھا، جس میں سوار تمام 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس تباہی کے بعد فلاڈیلفیا کے ایک مصروف محلے میں طبی طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے سات افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے تھے۔