مشرق وسطیٰ

اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کی بیکریوں کو نقصان، شمالی غزہ میں آٹا، پانی ختم

یو این کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے شمالی غزہ میں خوراک نہیں پہنچائی جا سکی ہے، جس سے صورت حال مزید سنگین ہو گئی ہے، جب کہ جنوبی غزہ میں صرف 9 بیکریاں جزوی طور پر کام کر رہی ہیں۔

غزہ: وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کی بیکریوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، شمالی غزہ میں قائم تمام بیکریاں بند ہونے سے آٹا اور پانی ختم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں آٹا اور پانی ختم ہونے کے باعث تمام بیکریاں بند ہو گئی ہیں، اسرائیلی فورسز کے حملوں میں شمالی غزہ میں متعدد بیکریوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

متعلقہ خبریں
رکل پریت سنگھ نے ’فلم آئی لو یو‘ کے ایک سین کیلئے 14 گھنٹے پانی میں گزارے

یو این کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے شمالی غزہ میں خوراک نہیں پہنچائی جا سکی ہے، جس سے صورت حال مزید سنگین ہو گئی ہے، جب کہ جنوبی غزہ میں صرف 9 بیکریاں جزوی طور پر کام کر رہی ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق غزہ کی وزارت داخلہ کا بھی کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں تمام بیکریاں مسلسل اسرائیلی بمباری کے باعث اور ایندھن اور آٹے کی کمی کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ محصور شہر غزہ کے باسیوں کے کھانے پینے کا زیادہ تر انحصار اقوام متحدہ کی قائم بیکریوں پر ہے، جہاں کھانے کی اشیا کے لیے طویل قطاریں لگتی ہیں، اس امید میں کہ غزہ والے اپنے بچوں کے لیے کھانے کو کچھ حاصل کر سکیں گے۔

a3w
a3w