تلنگانہ

بس روک کر خواتین کے آدھارکارڈچیک کرنے پر مسافرین کی کنڈکٹرپربرہمی (ویڈیو وائرل)

کنڈیکٹر نےنلگنڈہ ضلع کے چنا تھملا گوڑم گاؤں میں بس کو روک کرآدھارکارڈس کی جانچ کی جارہی تھی جس پر بس میں سواردیگرمسافرین نے اعتراض کیا کیونکہ بس کو روکنے پر سوال اٹھانے پر برہمی ظاہر کی گئی تھی۔

حیدرآباد: بس روک کر خواتین کے آدھارکارڈچیک کرنے پر مسافرین نے کنڈکٹرپربرہمی کااظہار کیا۔تلنگانہ میں آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے آدھارکارڈس دکھاناخواتین کیلئے لازمی قراردیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چلتی ٹرین میں تلوار لہرانے پر دو افراد گرفتار
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد، شراب کی فروخت میں سرفہرست
دسہرہ کے موقع پر آر ٹی سی مسافرین سے زیادہ کرایہ کی وصولی پر تنقید
وجے دشمی کے موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ نے عوام کو حلف دلایا (ویڈیو)

اسی کے حصہ کے طورپر گزشتہ روزنلگنڈہ ضلع کے چنا تھملا گوڑم گاؤں میں بس کو روک کرآدھارکارڈس کی جانچ کی جارہی تھی جس پر بس میں سواردیگرمسافرین نے اعتراض کیا کیونکہ بس کو روکنے پر سوال اٹھانے پر برہمی ظاہر کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا”ہمیں آپ کی مفت بس نہیں چاہیے“۔جب مسافروں نے کہا کہ ہم یہ معاملہ آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنارکے علم میں لائیں گے، تو حکام نے اپنا رویہ بدل دیا۔