حیدرآباد

حیدرآباد میں پاسپورٹ کے خواہشمندوں کیلئے اہم موقع

ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد کی جانب سے عوام کو پاسپورٹ خدمات کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے اور اپا ینٹمنٹ کے لیے انتظار کی مدت کم کرنے کے مقصد سے 21 نومبر 2026 کو خصوصی پاسپورٹ میلہ منعقد کیا جائے گا۔

حیدرآباد (یو این آئی) ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد کی جانب سے عوام کو پاسپورٹ خدمات کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے اور اپا ینٹمنٹ کے لیے انتظار کی مدت کم کرنے کے مقصد سے 21 نومبر 2026 کو خصوصی پاسپورٹ میلہ منعقد کیا جائے گا۔

ریجنل پاسپورٹ آفس کے مطابق، اس میلے کے لیے 3 نومبر سے تقریباً 4 ہزار اپائنٹمنٹس جاری کیے جائیں گے۔ درخواست گزار عام پاسپورٹ، فوری پاسپورٹ (تتکال) اور پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (پی سی سی) کے لیے اپائٹمنٹ حاصل کرسکیں گے۔

یہ سہولت ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد کے تحت آنے والے تمام پاسپورٹ سیوا کیندروں (پی ایس کے) اور پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندروں (پی او پی ایس کے) میں دستیاب رہے گی۔

عوام اپائینٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے سرکاری پاسپورٹ سیوا ویب سائٹ یا ایم پاسپورٹ سیوا موبائل ایپ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے قومی پاسپورٹ ہیلپ لائن نمبر 1800-258-1800 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد کے فون نمبر 040-27715333، 040-27715115 اور 040-27806657 پر بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ پاسپورٹ آفس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔