حیدرآباد

حیدرآباد میں ’جمہوریت بچاؤ، انارکی ہٹاؤ‘ پدیاترا، معظم جاہی مارکیٹ پرامیت شاہ کا خطاب

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کے روز حیدرآباد میں بی جے پی کی ملک گیر مہم کے تحت ’مہا پدیاترا‘ کی قیادت کی۔ یہ مہم انڈیا بلاک کی جانب سے شروع کردہ ایس آئی آر مخالف مہم کے جواب میں منظم کی گئی ہے۔

حیدرآباد (آئی اے این ایس) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کے روز حیدرآباد میں بی جے پی کی ملک گیر مہم کے تحت ’مہا پدیاترا‘ کی قیادت کی۔ یہ مہم انڈیا بلاک کی جانب سے شروع کردہ ایس آئی آر مخالف مہم کے جواب میں منظم کی گئی ہے۔

امیت شاہ نے شہر کے مرکزی علاقے بشیر باغ میں واقع بابو جگ جیون رام کے مجسمہ سے پارٹی کے کئی قائدین اور سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ پدیاترا کا آغاز کیا۔قومی پرچم تھامے امیت شاہ کے ساتھ مرکزی وزراء جی کشن ریڈی اور بنڈی سنجے کمار، تلنگانہ بی جے پی صدر این رام چندر راؤ، پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، ارکان قانون ساز کونسل اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

’جمہوریت بچاؤ، انارکی ہٹاؤ‘ کے نعرے کے تحت نکالی گئی یہ ڈیڑھ کلومیٹر طویل پدیاترا معظم جاہی مارکیٹ پر اختتام پذیر ہوئی جہاں امیت شاہ ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ توقع ہے کہ وہ اتوار کو دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقدہ ریلی میں انڈیا بلاک کی جانب سے بی جے پی پر کی گئی تنقید کا جواب دیا۔پدیاترا سے قبل وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کانگریس کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں الزام عائد کیا کہ مسلسل انتخابی شکستوں کے بعد کانگریس کسی بھی طریقے سے اقتدار حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے، خواہ اس کے لیے اسے اپنی انتشار پسندانہ سرگرمیوں کے ذریعہ جمہوریت کو نقصان پہنچانا پڑے۔ امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس کی مبینہ کوششوں سے جمہوریت کو محفوظ رکھنے کے لیے وہ حیدرآباد میں منعقد ہ ’جمہوریت بچاؤ،انارکی ہٹاؤ“ پدیاترا میں شرکت کئے ہیں۔

قبل ازیں بی جے پی قائدین نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ جمہوریت اور آئینی اداروں کے تحفظ کے لیے متحد ہوکر اس مارچ میں شرکت کریں۔ پدیاترا کے پیش نظر حیدرآباد ٹریفک پولیس نے شہر کے کئی مرکزی علاقوں میں ٹریفک پابندیاں عائد کیں۔ بشیر باغ، نامپلی، عابڈس، جام باغ، معظم جاہی مارکیٹ، کوٹھی اور افضل گنج کے مصروف علاقوں میں مختلف مقامات پر ٹریفک کا رخ تبدیل کیا گیا۔

اس سے قبل امیت شاہ نے تاریخی چارمینار سے متصل بھاگیہ لکشمی مندر میں حاضری دی اور پوجا کی۔ شہر پہنچنے کے فوراً بعد انہوں نے پرانے شہر میں واقع مندر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر کوئلہ و کانکنی جی کشن ریڈی اور ریاستی بی جے پی صدر این رام چندر راؤ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

امیت شاہ کی بیگم پیٹ ایرپورٹ آمد پر بی جے پی قائدین نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ان کا استقبال کرنے والوں میں جی کشن ریڈی، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ بنڈی سنجے کمار، رام چندر راؤ، بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ اور دیگر پارٹی قائدین شامل تھے۔