پون کلیان کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات‘ سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ کا چیک حوالے
فلمی اداکاروسیاست دان پون کلیان نے 4 ستمبر کو تلگو ریاستوں کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے خطیر رقم 4کرور روپئے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے آندھراپردیش اور تلنگانہ کے چیف منسٹرس ریلیف فنڈمیں ایک ایک کروڑ روپئے دینے کا وعدہ کیاتھا۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان نے چہارشنبہ کے روزیہاں تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ پون کلیان نے اپنی طرف سے تلنگانہ کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے چیف منسٹر ریلیف فنڈس ایک کروڑ روپئے عطیہ کا چیک ریونت ریڈی کوحوالے کیا۔
فلمی اداکاروسیاست دان پون کلیان نے 4 ستمبر کو تلگو ریاستوں کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے خطیر رقم 4کرور روپئے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے آندھراپردیش اور تلنگانہ کے چیف منسٹرس ریلیف فنڈمیں ایک ایک کروڑ روپئے دینے کا وعدہ کیاتھا۔
دونوں قائدین نے بین ریاستی تعلقات اور دیگر مسائل پرتبادلہئ خیال کیا۔ جون میں آندھراپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کے طور پر جائزہ لینے اور گزشتہ سال دسمبر میں چیف منسٹر تلنگانہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پون کلیان اور ریونت ریڈی کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔
پون کلیان نے امید ظاہرکی کہ ریونت ریڈی‘ تلنگانہ کے عوام کی توقعات کو پورا کریں گے اور ریاست کو ترقی کے معاملہ میں آگے لے جائیں گے۔