آندھراپردیش

پون کلیان کی سالگرہ، چندرابابو اور لوکیش کی مبارکباد

چندرابابو نے اپنے پیغام میں کہا کہ پون کلیان کے ہر قدم میں عام آدمی کا ساتھ ہے، ہر لمحہ سماجی شعور ہے، باتوں میں تیزی ہے، کاموں میں قابلیت ہے، وعدے کی پاسداری ہے، جنا سینا کے لئے حوصلہ ہے، سیاست میں اقدار کی پختگی ہے۔ ان سب کو ملا کر ہی پون ازم بنتا ہے۔

حیدرآباد: جناسینا پارٹی کے سربراہ و نائب وزیراعلی اے پی پون کلیان کو وزیراعلیٰ چندرابابو اور وزیر نارا لوکیش نے سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اس سلسلہ میں انہوں نے ایکس پر پیغام شیئر کیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی


چندرابابو نے اپنے پیغام میں کہا کہ پون کلیان کے ہر قدم میں عام آدمی کا ساتھ ہے، ہر لمحہ سماجی شعور ہے، باتوں میں تیزی ہے، کاموں میں قابلیت ہے، وعدے کی پاسداری ہے، جنا سینا کے لئے حوصلہ ہے، سیاست میں اقدار کی پختگی ہے۔ ان سب کو ملا کر ہی پون ازم بنتا ہے۔

ان کے چاہنے والوں، کارکنوں اور عوام کے آشیرواد سے وہ سو برس تک ترقی کرتے رہیں اور مزید کامیابیوں کی بلندیوں کو چھوئیں۔ ریاست کی ترقی اور حکمرانی میں ان کا تعاون ناقابلِ فراموش ہے۔


اسی دوران ریاستی وزیرنارا لوکیش نے کہا کہ پون کلیان نے سلور اسکرین پر مداحوں کو پاور اسٹار کے طور پر مسحور کیا اور عوامی خدمت کے جذبہ سے سیاست میں داخل ہوکر پیپلز اسٹار کے طور پر ابھرے۔

انہوں نے عوام کے لئے خود کو وقف کیا ہے ۔ لوکیش نے مزید کہا کہ پون کلیان انہیں سگے بھائی سے بڑھ کر چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ساتھ کھڑے رہنے والے پون کلیان کو دلی سالگرہ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


اسی دوران اداکار سے سیاستداں بنے پون کلیان کو دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے لاکھوں مداحوں نے بھی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی۔ کئی مقامات پر بڑے پیمانے پر کٹ آؤٹس اور فلیکس بورڈس بھی لگائے گئے، جن سے مداحوں کی والہانہ عقیدت کا اندازہ ہوتا ہے۔