جموں و کشمیر

بی جے پی کے ساتھ پی ڈی پی کا اتحاد خارج ازبحث : محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے منگل کے دن جموں وکشمیر میں بی جے پی سے کسی بھی اتحاد کو خارج ازبحث قراردیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسمبلی الیکشن کے بعد حکومت کی تشکیل ان کی پارٹی کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔

سری نگر: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے منگل کے دن جموں وکشمیر میں بی جے پی سے کسی بھی اتحاد کو خارج ازبحث قراردیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسمبلی الیکشن کے بعد حکومت کی تشکیل ان کی پارٹی کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی اپنی ناکامیاں چھپانے پاکستان کا ہوّا کھڑا کررہی ہے۔ محبوبہ مفتی کا پلٹ وار
جنوبی کشمیر سے آج رکن پارلیمنٹ بھی چھینا جا رہا ہے:محبوبہ مفتی
کشمیر میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدلی گئی: محبوبہ مفتی
میاں الطاف نے 18میں سے 15اسمبلی حلقوں پر محبوبہ مفتی کو مات دے دی
میاں الطاف کو ‘چھپا رستم’ کہنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے: عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ صرف حکومت بنانے کے لئے الیکشن لڑرہی ہے۔ سری نگر میں پارٹی ہیڈکوارٹرس میں ورکرس سے خطاب میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس 1947 سے یہی کررہی ہے۔ اس کا کوئی اور مقصد نہیں۔ وہ صرف حکومت سازی اور وزارتوں کے لئے اتحاد کرتی ہے۔

پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ ان کی پارٹی ایک ایجنڈہ کے لئے الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسمبلی الیکشن کے بعد حکومت کی تشکیل ان کی پارٹی کو ساتھ لئے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 2002 میں صرف 16 ارکان ِ اسمبلی کے ساتھ حکومت بنائی تھی۔

انشاء اللہ اس بار بھی پی ڈی پی کی شمولیت کے بغیر حکومت نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی توجہ حکومت سازی سے زیادہ اپنا ایجنڈہ لاگو کرنے پر مرکوز ہے۔

2015 میں بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے والی پی ڈی پی کی سربراہ نے الیکشن کے بعد بھگوا جماعت سے اتحاد سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے بی جے پی سے ہاتھ ملایا تھا۔