جموں و کشمیر
محبوبہ مفتی نے انڈیا اتحاد چھوڑنے کی تردید کردی
پی ڈی پی نے پیر کے دن ان خبروں کو خارج کردیا کہ وہ اپوزیشن انڈیا اتحاد چھوڑنے پر غور کررہی ہے۔ اس نے کہا کہ وہ اپوزیشن اتحاد کی پابند ہے۔

سری نگر: پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے پیر کے دن ان خبروں کو خارج کردیا کہ وہ اپوزیشن انڈیا اتحاد چھوڑنے پر غور کررہی ہے۔ اس نے کہا کہ وہ اپوزیشن اتحاد کی پابند ہے۔
خبریں آئی تھیں کہ پی ڈی پی نے انڈیا اتحاد چھوڑدیا ہے اور اس نے اپنے بل بوتے پر لوک سبھا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
گزشتہ ہفتہ بھی ایسا ہی تنازعہ پیدا ہوا تھا جب نیشنل کانفرنس سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی لوک سبھا الیکشن تنہا لڑے گی تاہم ان کے بیٹے عمر عبداللہ نے جو پارٹی کے نائب صدر ہیں‘
عجلت میں طلب کردہ پریس کانفرنس میں اسے خارج کیا تھا اور کہا تھا کہ نیشنل کانفرنس‘ انڈیا بلاک میں ہی رہے گی تاہم انہوں نے کشمیر میں نشستوں کی تقسیم کو خارج ازامکان قراردیا تھا جہاں ان کی پارٹی نے 2019 کے الیکشن میں لوک سبھا کی تینوں نشستیں جیتی تھیں۔