تلنگانہ

بھینسہ ٹاؤن میں گنیش وسرجن جلوس کا پرامن آغاز۔ پنجہ شاہ سہ راہ پولیس چھاونی میں تبدیل

بھینسہ میں آج گنیش وسرجن جلوس کا کافی تاخیرسے بھٹی گلی گنیش نگر میں منورکارپور گنیش منڈلی کی پوجا کے بعد پرامن آغازہوا۔

بھینسہ: بھینسہ میں آج گنیش وسرجن جلوس کا کافی تاخیرسے بھٹی گلی گنیش نگر میں منورکارپور گنیش منڈلی کی پوجا کے بعد پرامن آغازہوا۔

جلوس کے آغازسے قبل یہاں رکن اسمبلی مدہول پی راماراؤ پٹیل،ضلع ایس پی جانکی شرمیلا،ایڈیشنل ایس پی اویناش کمار،آرڈی اوکومل ریڈی،تحصیلدار پروین کمار،کانگریس قائد آنندراؤ پٹیل،ہندو اتسو کمیٹی صدر پنڈپ کاشی ناتھ،ببرومہاراج،،پی کرشناسابقہ مارکیٹ کمیٹی چیرمن،بی گنگادھر،دتو،ڈاکٹر ناگیش،سرکل انسپکٹر راجہ ریڈی،رولر سرکل انسپکٹر ایل نائیلو،کے علاوہ دیگر عہدیداران اور سیاسی قائدین نے پوجاکرتے ہوئے جلوس کا آغازکردیا۔

بعدازاں مذکورہ قائدین نے گڈنا واگوپروجکٹ پہونچ کر کرین کی مدد سے چند مورتیوں کو سپرد آب کیا۔ میونسپل دفتر کے روبرو محکمہ بلدیہ کی جانب سے گاندھی گنیش منڈلی کا استقبا ل کیا جہاں پر رکن اسمبلی کے علاوہ دیگرقائدین اورمحکمہ بلدیہ کمشنر بی راجیش موجودتھے۔

بعدازاں رکن اسمبلی نے جلوس کے دوران کچھ دیر رقص کیاجبکہ ٹاؤن کا سب حساس مقام پنجہ شاہ سہ را ہ کو پولیس چھاونی میں تبدیل کردیا گیا اور یہاں موجود مسجد پنجہ شاہ،محمدعلی خان،درگاشریف،مسجد مشائخ کے علاوہ مسلم مجاہدین مولانا آزاد،ٹیپو سلطان کے پورٹریٹس کو کپڑوں سے ڈھانک دیا گیا اور حصاربندی بھی کی گئی۔ضلع ایس پی جانکی شرمیلا،ایڈیشنل ایس پی اویناش کمار اورسرکل انسپکٹر راجہ ریڈی کے علاوہ پولیس آفیسرس موجودتھے۔

ضلع ایس پی،اے ایس پی کے علاوہ دیگرنے یہاں پنجہ شاہ سہ راہ پر ڈرؤن کیمروں کے زریعہ اس علاقہ کی مکمل نگرانی کی اور شہر میں گشت کرتے ہوئے ڈرؤن کیمروں کے زریعہ جلوس پر نظررکھی جارہی ہے۔اس کے علاوہ جلوس پر کمانڈ کنٹرل رومس میں سی سی کیمروں کے ذریعہ نظر رکھے ہوئے تھے پنجہ شاہ سہ راہ پر جلوس کافی تاخیر سے پہنچا۔

جہاں گنگاریڈی ڈی ایس پی نرمل کے علاوہ دیگر پولیس جمعت کا بندوبست تھا۔جبکہ آج صبح گیارہ بجتے ہی شہر کے تمام کاروباری اداروں اور دکانوں کو بند کرادیاگیا تھاجبکہ مختلف علاقوں میں جلوس کے گزرنے والے راستوں پر کو بند کردیا گیا تاکہ مسلم عوام کو جلوس کے راستہ میں آنے سے روکا جاسکے جلوس کے ساتھ لباس میں پولیس جوان بھی تھے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے وجرا گاڑی،بم اسکوائڈ،ڈاگ اسکوائڈ کوبھی تیار رکھاگیا ہے۔

وسرجن کے مقام اور جلوس کے راستوں پر روشنیوں کابندوبست کیاگیا۔ ٹاؤن میں بڑی 120 /مورتیوں کا بٹھایا گیا۔یہاں یہ بتانا بے محل نہ ہوگا کہ جلوس کے دوران ڈی جے ساونڈ سسٹم کاآزادانہ استعمال کیا گیااورمتنازعہ گیت بھی بڑے پیمانے پر بجائے جارہے ہیں۔

جبکہ گذشتہ روز نرمل کا دورہ کرتے ہوئے ملٹی زون انسپکٹر،آف جنرل پولیس چندرشیکھر ریڈی نے ہدایت دی تھی کہ ڈی جے ساونڈ سسٹم اور لیزر لائٹس کا استعمال نہ کیاجائے لیکن آج بھینسہ میں ان کی ہدایتوں کے برعکس ڈی جے ساؤنڈ اور لیز رلائٹس کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

a3w
a3w