جرائم و حادثات

گھرچلنے سے انکار، شوہر نے بیوی اور ساس کا قتل کردیا

شادی کے باوجود شوہر کے ساتھ چلنے سے انکار پر رمیش نے برہمی کے عالم میں کل رات سسرال پہنچ کر بیوی پر حملہ کردیا۔اس نے مزاحمت کرنے والی ساس پر بھی حملہ کردیا۔

حیدرآباد:بیوی کے گھر آنے سے انکار پر شوہر نے بیوی اور ساس کا قتل کردیا۔یہ دل دہلادینے والی واردات آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے باپورم میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
بیوی کو بطور نان نفقہ ماہانہ60ہزار روپئے کی رقم زیادہ نہیں: ہائی کورٹ
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک

تفصیلات کے مطابق والنٹر کے طورپر کام کرنے والی مہادیوی نے کرناٹک کے ٹیکلی کوٹہ سے تعلق رکھنے والے رمیش سے دوماہ پہلے شادی کی تھی۔شادی کے باوجود شوہر کے ساتھ چلنے سے انکار پر رمیش نے برہمی کے عالم میں کل رات سسرال پہنچ کر بیوی پر حملہ کردیا۔اس نے مزاحمت کرنے والی ساس پر بھی حملہ کردیا۔

یہ حملہ اتنا شدید تھا کہ دونوں ماں اور بیٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اس واردات کے بعد رمیش فرارہوگیا۔مہادیوی کی ماں، وی آراے کے طورپر کام کرتی تھی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور مفرور رمیش کی تلاش سرگرمی کے ساتھ شروع کردی۔

a3w
a3w