دہلی

عوام غیر محفوظ تعمیرات کی قیمت چکارہے ہیں: راہول گاندھی

لوک سبھا میں لیڈرآف اپوزیشن راہول گاندھی نے یہاں ایک عمارت کے بیسمنٹ میں پانی اکٹھا ہونے کی وجہ سے 3 آئی اے ایس امیدواروں کی موت پر اتوار کو افسوس کا اظہارکیا

نئی دہلی: لوک سبھا میں لیڈرآف اپوزیشن راہول گاندھی نے یہاں ایک عمارت کے بیسمنٹ میں پانی اکٹھا ہونے کی وجہ سے 3 آئی اے ایس امیدواروں کی موت پر اتوار کو افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ عام لوگ غیرمحفوظ تعمیرات‘ناقص ٹاؤن پلاننگ نیز ہر سطح پر غیر ذمہ داری کی قیمت چکارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
میں آسام کے سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہوں:قائد اپوزیشن
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی

عہدیداروں نے کہا کہ شدید بارش سے مرکزی دہلی کے قدیم راجندرنگر علاقہ میں کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کی عمارت کے بیسمنٹ میں پانی اکٹھا ہونے پر سیول سرویس کے تین امیدوار فوت ہوگئے۔

گاندھی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دہلی میں ایک عمارت کے بیسمنٹ میں پانی اکٹھا ہونے کی وجہ سے مسابقتی امتحان کی تیاری کرنے والے طلباء کی موت افسوسناک ہے۔ چند دن قبل ایک طالب علم بارش کے دوران برقی شاگ لگنے کی وجہ سے فوت ہوگیا۔

انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کا گرنا نظام کی مجموعی ناکامی ہے۔ عام شہری اپنی زندگی کھوتے ہوئے غیرمحفوظ تعمیرا‘ ناقص ٹاؤن پلاننگ اور ہرسطح پرغیرذمہ داری کی قیمت چکارہا ہے۔ گاندھی نے زور دے کرکہا کہ محفوظ اور آرام دہ زندگی ہرشہری کا حق ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔

عہدیدارو ں نے کہا کہ دہلی پولیس نے اتوار کو کوچنگ سنٹر کے مالک اور کوآرڈینیٹر کو حراست میں لے لیا جہاں شدید بارش کے بعد پانی اکٹھا ہونے پر 3طلباء فوت ہوگئے۔پولیس نے ان کے خلاف غیرارادی قتل کے الزامات کے تحت کیس درج کیا ہے۔

a3w
a3w