تلنگانہ

عوام نے بی آرایس امیدوار لنگیا کو انتخابی تشہیر سے واپس جانے پر مجبور کردیا

انتخابی مہم کی تشہیر کے دوران نکریکل کے بی آرایس امیدوارسی لنگیا کو تلخ تجربہ کاسامنا کرناپڑا۔

حیدرآباد: انتخابی مہم کی تشہیر کے دوران نکریکل کے بی آرایس امیدوارسی لنگیا کو تلخ تجربہ کاسامنا کرناپڑا۔

متعلقہ خبریں
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

ضلع نلگنڈہ کے چٹیال منڈل کے نیرڈ دیہات میں انتخابی تشہیر کیلئے پہنچے لنگیا کو مقامی افراد اور کانگریس کے کارکنوں نے روک دیا۔

انہوں نے ایس سی کالونی کی ترقی کے لئے اقدامات نہ کرنے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ان سے سوالات کئے۔

مقامی عوام کی برہمی کو دیکھ کر لنگیا وہاں سے روانہ ہوگئے۔مقامی افراد نے ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور مطالبہ کیا کہ وہ واپس جائیں۔یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔