شمال مشرق

انتخابات میں بی جے پی کو ٹریلر دکھانے والے عوام پوری پکچر دکھائیں گے: کماری شیلجا

لوک سبھا انتخابات میں ہریانہ کی 10 سیٹوں میں سے 5 سیٹیں کانگریس نے اور 5 بی جے پی نے حاصل کی ہیں، جب کہ گزشتہ لوک سبھا میں بی جے پی نے تمام 10 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

چنڈی گڑھ: کانگریس جنرل سکریٹری کماری شیلجا نے جمعرات کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو ’ٹریلر‘ دکھانے والے عوام اسمبلی انتخابات میں پوری پکچر دکھائیں گے۔

متعلقہ خبریں
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
مودی حکومت نے آر ٹی آئی قانون کو کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں کی ہیں: کانگریس
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر

سرسا سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ ریاست میں اگلی حکومت کانگریس ہی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس (کانگریس اور عام آدمی پارٹی) کو 6192627 ووٹ ملے جو بی جے پی سے 196114 ووٹ زیادہ ہیں۔

لوک سبھا انتخابات میں ہریانہ کی 10 سیٹوں میں سے 5 سیٹیں کانگریس نے اور 5 بی جے پی نے حاصل کی ہیں، جب کہ گزشتہ لوک سبھا میں بی جے پی نے تمام 10 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ ہریانہ میں اسمبلی انتخابات اس سال کے آخر میں ہوں گے۔

کماری شیلجا نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کی بساط بچھ چکی ہے، کانگریس کا ہر کارکن انتخابی جنگ کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ کے لوگوں نے لوک سبھا انتخابات میں مودی میجک کی ہوا نکال کر رکھ دی ہے۔