دہلی

عوام کو آمریت کیخلاف لڑنا ہوگا، بی جے پی والے دستور سے زیادہ طاقتور نہیں:منیش سسودیا

سسودیا نے دعویٰ کیا کہ جیل میں رہنے کے دوران وہ ضمانت کے لئے پریشان نہیں تھے، بلکہ انہیں یہ دیکھ کر دکھ ہوتا تھا کہ تاجروں کو فرضی کیسس میں صرف اِس لئے جیل میں ڈالا جارہا تھا کہ انہوں نے بی جے پی کو ڈونیشن نہیں دیا۔

نئی دہلی: سینئر عام آدمی پارٹی قائد منیش سسوڈیا نے ہفتہ کے دن پارٹی ورکرس اور عوام سے کہا کہ وہ ملک میں ”آمریت“ کے خلاف لڑائی لڑیں۔ انہوں نے دہلی آبکاری پالیسی کیس میں جیل سے رہائی کے ایک دن بعد یہ بات کہی۔ بی جے پی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ دستور سے زیادہ طاقتور نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، دستور اور جمہوریت کو بچانا ہے۔ راہول گاندھی کا پارٹی کارکنوں کے نام ویڈیو پیام
سپریم کورٹ جج نے سسوڈیا کی درخواست کی سماعت سے علیحدگی اختیار کرلی

 ہر شخص کو اِس آمریت کے خلاف لڑنا چاہئے جو نہ صرف قائدین کو جیلوں میں ڈال رہی ہے، بلکہ شہریوں کو بھی ہراساں کررہی ہے۔ منیش سسوڈیا عام آدمی پارٹی ہیڈکوارٹرس نئی دہلی میں ورکرس سے خطاب کررہے تھے۔

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ جیل میں رہنے کے دوران وہ ضمانت کے لئے پریشان نہیں تھے، بلکہ انہیں یہ دیکھ کر دکھ ہوتا تھا کہ تاجروں کو فرضی کیسس میں صرف اِس لئے جیل میں ڈالا جارہا تھا کہ انہوں نے بی جے پی کو ڈونیشن نہیں دیا۔

 سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن سسوڈیا کو یہ کہتے ہوئے ضمانت منظور کی تھی کہ سماعت کے بغیر 17ماہ سے جیل میں رکھنا تیزی سے انصاف کے اُن کے حق سے انہیں محروم رکھنا ہے۔ عام آدمی پارٹی سربراہ اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے تعلق سے جو جیل میں ہیں، سسوڈیا نے کہا کہ وہ ملک میں دیانت داری کی علامت ہیں۔

 کجریوال کے کام کو بدنام کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں۔ سابق ڈپٹی چیف منسٹر نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن قائدین اگر آمریت کے خلاف متحد ہوجائے تو کجریوال 24گھنٹوں میں جیل سے باہر آجائیں گے۔

 منیش سسوڈیا نے عام آدمی پارٹی ورکرس سے کہا کہ ہم رتھ کے صرف گھوڑے ہیں، ہمارا اصل سارتھی جیل میں ہے، جو بہت جلد باہر آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں 7تا 8ماہ میں انصاف ملنے کی توقع تھی لیکن 17ماہ لگ گئے۔ آخر کار سچائی کی جیت ہوئی۔

 ونیش پھوگاٹ مسئلہ پر بی جے پی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے انہوں نے ریسلر کا نام لئے بغیر کہا کہ اِس خاتون نے بی جے پی کے ایک قائد کے خلاف احتجاج کیا تھا اور عوام نے دیکھ لیا کہ اولمپکس میں کیا ہوا۔

a3w
a3w