حیدرآباد

بی جے پی لیڈر نرسیا گوڑ کو تلخ تجربہ کا سامنا

نرسیا گوڑ نے انتخابی مہم کے دوران کے سی آر کیخلاف ریمارکس کئے۔اس موقع پرٹی آرایس کارکنوں نے ان کوانتخابی مہم سے روک دیااوران کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔اسی دوران وہاں موجود بی جے پی کے کارکنوں نے بھی جوابی نعرے بازی شروع کردی۔

حیدرآباد: ٹی آرایس کے سابق رکن پارلیمنٹ نرسیا گوڑکو تلخ تجربہ کاسامنا کرنا پڑا۔تلنگانہ کی حکمران جماعت سے حال ہی میں بی جے پی میں شامل گوڑ، منوگوڑواسمبلی حلقہ کی انتخابی مہم چلارہے تھے۔ہفتہ کی دوپہر چوٹ اُپل کے کیسارم میں ان کو تلخ تجربہ کاسامنا کرناپڑا۔

 انہوں نے انتخابی مہم کے دوران وزیراعلی وٹی آرایس سربراہ کے چندرشیکھرراو کے خلاف ریمارکس کئے۔اس موقع پرٹی آرایس کارکنوں نے ان کوانتخابی مہم سے روک دیااوران کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔اسی دوران وہاں موجود بی جے پی کے کارکنوں نے بھی جوابی نعرے بازی شروع کردی۔

دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف الزامات اور جوابی الزامات کی بوچھارکردی، اسی دوران دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا اورصورتحال کچھ دیرکیلئے کشیدہ ہوگئی۔وہاں موجود پولیس نے صورتحال کو قابومیں کیا۔

a3w
a3w