شمال مشرق

وزیر اعظم مودی نے وائیناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا

فضائی سروے کے بعد مسٹرمودی ذاتی طور پر آفت زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق مسٹر مودی وہاں مقامی لوگوں سے بھی مل کران کے مسائل پر بات چیت کر بھی سکتے ہیں۔

وایناڈ/نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کیرالہ کے وایناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ مودی صبح نئی دہلی سے کیرالہ پہنچے۔ علاقے کے فضائی سروے کے دوران مسٹر مودی کے ساتھ کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجین بھی تھے۔

متعلقہ خبریں
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی

فضائی سروے کے بعد مسٹرمودی ذاتی طور پر آفت زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق مسٹر مودی وہاں مقامی لوگوں سے بھی مل کران کے مسائل پر بات چیت کر بھی سکتے ہیں۔

نئی دہلی میں وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ فضائی سروے کے دوران مسٹر مودی نے اس علاقے کا بھی معائنہ کیا، جہاں سے لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوئی تھی۔ انہوں نے پنچیریمٹم، منڈیکی اور چوڑالمالا علاقوں کا فضائی معائنہ بھی کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ماحولیاتی طور پر حساس مغربی گھاٹ علاقے میں 30 جولائی کو لینڈ سلائیڈنگ سے تقریباً دو سو افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ لینڈ سلائیڈنگ شدید بارش کی وجہ سے ارووازہنجی پوزہ ندی میں طغیانی کی وجہ سے ہوئی تھی۔

وزیر اعظم نے 30 جولائی کو وائناڈ سانحہ کی اطلاع ملتے ہی میٹنگ کرکے جائزہ لیا تھا اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، فوج، فضائیہ اور بحریہ کو راحت اور بچاؤ کے کاموں میں تعینات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ فوج اور مرکزی فورسز کی تینوں خدمات کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس کے 12 سو سے زیادہ اہلکار راحت اور بچاؤ کاموں کے لیے موقع پر تعینات تھے۔

آرمی نے وایناڈ میں متاثرہ علاقے میں 190 فٹ کا ویلی فٹ فوری طور پر قائم کرکے ٹریفک کے لئے ہموار کیا جس سے راحت کے کاموں کے لئے ایمبولینسوں اور بھاری مشینری کی نقل وحمل ممکن ہوسکے۔

 مرکز نے اس علاقے کا دورہ کرنے کے لیے ایک بین وزارتی ٹیم بھی بھیجی ہے، جو 8 اگست سے دورہ کر رہی ہے اور متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصان کا جائزہ لے رہی ہے۔ حکام کے مطابق مرکزی ٹیم آج یہ کام مکمل کر لے گی۔ مرکز نے کیرالہ کو ریاستی ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ کے لیے 31 جولائی کو مرکزی حصہ کے طور پر 145.60 کروڑ روپے جاری کیے تھے۔

a3w
a3w