مشرق وسطیٰ

مسجد نبویؐ میں رمضان کے افطار دسترخوان کے لیے پرمٹ کی درخواستیں طلب

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ادارے کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں افطار دسترخوان لگانے کیلیے افراد اورغیرمنافع بخش فلاحی تنظیمیں مقررہ ضوابط کے تحت درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

ریاض: سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین شریفین کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں رمضان المبارک کے دوران افطار دسترخوان پرمٹ کے لئے درخواستیں طلب کرگئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
مسجد نبویؐ میں ایک ہفتہ میں 54 لاکھ زائرین کی آمد
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ


سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ادارے کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں افطار دسترخوان لگانے کیلیے افراد اورغیرمنافع بخش فلاحی تنظیمیں مقررہ ضوابط کے تحت درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔


رپورٹس کے مطابق انفرادی سطح پر پرمٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی دو دن یعنی 25 جنوری تک جاری رہے گی۔

بعدازاں غیرمنافع بخش فلاحی اداروں کی درخواستوں کی وصولی 28 جنوری سے شروع ہوگی گی جس کے لیے 3 دن کا وقت دیا گیا ہے۔


سعودی عرب کی حرمین اتھارٹی کے مطابق رمضان المبارک میں افطار دسترخوان لگانے والوں کو چاہئے کہ درخواستیں جمع کرانے سے قبل اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ضوابط کا جائزہ لیں اور اس کے مطابق اپنی درخواستیں تیار کریں۔