دہلی

اڈانی۔ ہنڈن برگ تنازعہ، سپریم کورٹ جمعہ کو سماعت پر آمادہ

سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن آمادگی ظاہر کی کہ وہ اڈانی گروپ آف کمپنیز کے خلاف ایک کانگریس قائد کی درخواست کا جمعہ کو جائزہ لے گی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن آمادگی ظاہر کی کہ وہ اڈانی گروپ آف کمپنیز کے خلاف ایک کانگریس قائد کی درخواست کا جمعہ کو جائزہ لے گی۔

متعلقہ خبریں
کانگریس اڈانی معاملے پر ایکسپوز ریالیوں کا انعقاد کرے گی
ہنڈن برگ، سپریم کورٹ کا حکم مودی حکومت کے منہ پر طمانچہ: عاپ
نیٹ تنازعہ، سی بی آئی تحقیقات سے سپریم کورٹ کا انکار
دہلی میں شیومندر کا انہدام روکنے سے سپریم کورٹ کا انکار
نیٹ امتحان، امیدواروں کے رعایتی نشانات منسوخ، متاثرہ طلبہ کے لئے دوبارہ امتحان (تفصیلی خبر)

کانگریس قائد جیہ ٹھاکر کے وکیل ویریندر کمار شرما نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ سے جلد سماعت چاہی۔

ابتدا میں بنچ نے کہا کہ وہ 24 فروری کو معاملہ کی سماعت کرے گی لیکن وکیل نے زور دیا کہ اس معاملہ میں مفادِ عامہ کی 2 درخواستوں کی لسٹنگ 17 فروری کو ہوئی ہے۔

اس پر بنچ نے جمعہ کو سماعت کا فیصلہ کیا۔جیہ ٹھاکر نے گزارش کی ہے کہ اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات کی ہدایت دی جائے۔

a3w
a3w