حیدرآباد

بنڈی سنجے کا ریمانڈ منسوخ کرنے کی درخواست، جوابی حلفنامہ داخل کرنے ہائیکورٹ کی ہدایت

عدالت نے سنجے کے وکیل کو مشورہ دیا کہ وہ ضمانت کی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔ بعد ازاں اس معاملہ کی آئندہ سماعت 10اپریل تک ملتوی کردی گئی۔سنجے کے وکلاء نے دعویٰ کیا کہ سنجے کو بغیر کوئی نوٹس دیئے گرفتار کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے دسویں جماعت کے پرچہ لیک معاملہ میں گرفتار تلنگانہ بی جے پی کے صدر و رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کے ریمانڈ کو منسوخ کرنے کے لیے دائر لنچ موشن پٹیشن کی سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے پولیس کو جوابی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

 عدالت نے سنجے کے وکیل کو مشورہ دیا کہ وہ ضمانت کی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔ بعد ازاں اس معاملہ کی آئندہ سماعت 10اپریل تک ملتوی کردی گئی۔سنجے کے وکلاء نے دعویٰ کیا کہ سنجے کو بغیر کوئی نوٹس دیئے گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی ہنمکنڈہ کی عدالت کی طرف سے کئے گئے ریمانڈ کو منسوخ کرنے کی بھی خواہش کی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اس معاملہ کی فوری سماعت کی جائے۔ وکلا کی استدعا پر غور کرتے ہوئے چیف جسٹس اجول بھویاں نے دوپہر ایک بجے کے بعد اس معاملہ کی سماعت کی۔

ورنگل کے کملا پور میں ہندی کے پرچہ سوالات کے لیک ہونے کے معاملہ میں پولیس نے سنجے کو ملزم نمبر ایک بنایا ہے۔ان پر خفیہ طورپر دسویں جماعت کا پرچہ سوالات حاصل کرتے ہوئے واٹس اپ کے ذریعہ اس کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام ہے۔

ان پر تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔ منگل کی نصف شب کو کریم نگر میں سنجے کو گرفتار کیاگیا تھا۔گذشتہ روز عدالت کو چھٹی ہونے کے سبب پولیس نے سنجے کو شام تقریباً 6.50 بجے ضلع ہنمکنڈہ کے چیف منصف مجسٹریٹ کے گھر لے گئی۔

 مجسٹریٹ نے ان کو 14 دن کے لیے ریمانڈ پر بھیج دیاتھا۔اسی دوران بنڈی سنجے سے ان کی بیوی نے جیل میں ملاقات کی۔ان کی بیوی اپرنا، بیٹے اور بہنوئی نے یہ ملاقات کی۔ آج صبح اپرنا نے ان سے ملاقات کی درخواست دی جس پر حکام نے ان سے ملاقات کی اپرنا کو اجازت دے دی۔ اپرنا نے اپنے شوہر کی صحت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

اس ملاقات کے موقع پر وہ جذباتی ہوگئیں۔باپ کو جیل میں دیکھ کر بیٹا بھی جذباتی ہو گیا۔ بنڈی سنجے کی بیوی اور بچوں کو تسلی دی۔ سنجے نے اپنے ارکان خاندان کو بتایا کہ انہیں سازش کے تحت جیل میں ڈالا گیا ہے، جلد ہی سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔