دہلی

کرناٹک اسمبلی انتخابات، کانگریس نے 42 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

کانگریس جنرل سکریٹری مکل واسنک کے ذریعہ جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق پارٹی کے مرکزی الیکشن کمیشن (سی ای سی) نے امیدواروں کا انتخاب کیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے جمعرات کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے 42 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔ کانگریس جنرل سکریٹری مکل واسنک کے ذریعہ جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق پارٹی کے مرکزی الیکشن کمیشن (سی ای سی) نے امیدواروں کا انتخاب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ

امیدواروں کی فہرست میں ایم وائی پاٹل، مہنتیش کداڈی، سنتوش ایس لاڈ، سری نواس این ٹی اور این وائی گوپال کرشنا شامل ہیں۔ گزشتہ ہفتے پارٹی نے 124 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے کل 224 ارکان کے لیے انتخابات 10 مئی کو ہوں گے۔ نتائج کا اعلان 13 مئی کو کیا جائے گا۔