دہلی
سپریم کورٹ نے پی ایف آئی کی درخواست خارج کردی
سپریم کورٹ نے پیر کے دن پاپلر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کی درخواست خارج کردی جس میں یو اے پی اے کے ٹریبونل کے احکام کو چیلنج کیا گیا تھا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن پاپلر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کی درخواست خارج کردی جس میں یو اے پی اے کے ٹریبونل کے احکام کو چیلنج کیا گیا تھا۔
ٹریبونل نے تنظیم پر مرکز کے عائد کردہ 5 سالہ امتناع کی توثیق کی تھی۔
جسٹس انیرودھ بوس اور جسٹس بیلا ایم ترویدی پر مشتمل بنچ نے درخواست کی سماعت کی اور پی ایف آئی کو ہدایت دی کہ وہ پہلے ہائی کورٹ سے رجوع ہو۔
سال 2022میں مرکز نے عالمی دہشت گرد گروپس سے مبینہ روابط پر پی ایف آئی پر 5 سال کا امتناع عائد کردیا تھا۔