دہلی

پھلواری شریف پی ایف آئی کیس میں ایک اور گرفتاری

نئی دہلی: نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے اتوار کے دن کہا کہ اس نے ممنوعہ تنظیم کے خلاف جاری تحقیقات کے تحت بہار سے پاپلرفرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کے مزید ایک رکن کو گرفتارکیا ہے۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
آر ایس ایس لیڈر قتل کیس کا اصل سازشی ممبئی ایرپورٹ سے گرفتار
پی ایف آئی دہلی یونٹ کے صدر کی درخواست ضمانت مسترد
مسلم لیگ قائد کے مکان پر ریکوری نوٹس
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار

مہسی(مشرقی چمپارن) کا محمد ارشادعالم پھلواری شریف۔بہار پی ایف آئی کیس میں گرفتارہونے والا تیرہواں ملزم ہے۔ این آئی اے ترجمان نے یہ بات بتائی۔

جنوبی ہند میں حوالہ نیٹ ورک بے نقاب ہونے اور 6مارچ کو 5پی ایف آئی کارکنوں کی گرفتاری کے بعد یہ پیشرفت ہوئی ہے۔

این آئی اے ترجمان نے بتایاکہ ارشادعالم کو بہار پولیس کی مدد سے پھلواری شریف پی ایف آئی کیس میں گرفتارکیاگیا جو گذشتہ برس جولائی میں درج ہواتھا۔

این آئی اے نے پایاکہ گذشتہ برس ستمبر میں پی ایف آئی پرامتناع کے باوجود اس کے قائدین اور کیڈر پُرتشدد انتہاپسندی کی آئیڈیالوجی کو ہنوز عام کررہے ہیں۔

a3w
a3w