حیدرآباد

ایم ایل ایز خریدی کیس، 3 افراد کو ایس آئی ٹی کی نوٹس

ان تینوں کو پیر کو سماعت میں شرکت کی ہدایت دی گئی تھی تاہم وہ غیر حاضر رہے جس پر ایس آئی ٹی نے تینوں کو لک آؤٹ نوٹس جاری کیا۔ پولیس نے بتایا کہ جگدسوامی فی الحال مفرور ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی کی خریداری کی کوشش کے معاملہ میں ایک اور پیشرفت ہوئی ہے۔ اس معاملہ کی جانچ کرنے والے ایس آئی ٹی حکام نے تینوں بی ایل سنتوش، تشار اور جگدسوامی کو لک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے۔

 ان تینوں کو پیر کو سماعت میں شرکت کی ہدایت دی گئی تھی تاہم وہ غیر حاضر رہے جس پر ایس آئی ٹی نے تینوں کو لک آؤٹ نوٹس جاری کیا۔ پولیس نے بتایا کہ جگدسوامی فی الحال مفرور ہے۔

 پولیس جو کیرالہ میں لک آؤٹ نوٹس دینے گئی تھی، انہیں بتایا گیا کہ مالک مکان دستیاب نہیں ہیں جس پر پولیس نے وہاں اس کے آشرم کے لوگوں کو نوٹس دے دیا۔ دریں اثناء پیر کو ایڈوکیٹ سرینواس سے پوچھ گچھ کرنے والے عہدیدارآج ان سے دوبارہ پوچھ گچھ کررہے ہیں۔

 بی ایل سنتوش اس وقت بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ہیں۔گذشتہ روز سرینواس ہی اس پوچھ گچھ میں حاضر ہوئے تھے اوردیگر غیر حاضر تھے جس پر ان تینوں کو لک آؤٹ نوٹس جاری کی گئی۔