’میرا بیٹا 18 سال کا ہے‘۔ گرل فرینڈ کے ساتھ بیٹے کی تصاویر پر وزیر اسپورٹس کا تبصرہ
ٹاملناڈو کے وزیر اسپورٹس و امور نوجوانان ادیا ندھی اسٹالن نے اپنے فرزند کی ایک لڑکی کے ساتھ تصویر کے تعلق سے اخباری نمائندوں کی جانب سے توجہہ مبذول کروائے جانے پر آج تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

چینائی: ٹاملناڈو کے وزیر اسپورٹس و امور نوجوانان ادیا ندھی اسٹالن نے اپنے فرزند کی ایک لڑکی کے ساتھ تصویر کے تعلق سے اخباری نمائندوں کی جانب سے توجہہ مبذول کروائے جانے پر آج تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے فرزند کی عمر 18سال مکمل ہوچکی ہے اور وہ ان کا شخصی معاملہ ہے۔
سوشل میڈیا پر گرل فرینڈ کے ساتھ اپنے فرزند کی تصویر گشت کرنے پر انہوں نے کہا کہ یہ ان کا شخصی معاملہ ہے۔
وزیر جو کہ چیف منسٹر ایم کے اسٹالن کے فرزند ہیں یہ بھی کہا کہ شخصی معاملات میں مداخلت کیلئے باز تحدیدات ہیں۔
ادیا ندھی اسٹالن نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی بیوی اور بیٹے کے درمیان کیا بات چیت ہورہی ہے اس کا انکشاف نہیں کرسکتے۔
گرل فرینڈ کے ساتھ تصاویر جنوری میں سوشل میڈیا پروائرل ہوگئے تھے لیکن وزیر اسپورٹس نے کوئی رد عمل کا اظہار نہیں کیا۔ تاہم ان کی شریک حیات کریتکا ادیا ندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عشق و محبت میں کوئی رکاوٹ نہیں۔