راگھو چڈھا اپنی دلہن کو لانے کشتی میں جائیں گے
کشتیوں کی سجاوٹ میں میواڑی روایت کی ایک جھلک بھی نظر آئے گی۔ لیلا پیالس ہوٹل پچولا جھیل سے متصل ہے۔ اس کے کمروں سے جھیل، تاج ہوٹل، سٹی پیالیس وغیرہ دیکھے جاسکتے ہیں۔
جئے پور: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) قائد راگھو چڈھا کی شادی اُدے پور میں مقرر ہے اور اگر ذرائع کی مانیں تو وہ شادی کے بعد اپنی بیوی پرینیتی کو کشتی میں لے کر آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق بارات 24 ستمبر کو آئے گی۔ اس سے پہلے پچولا جھیل کے وسط میں واقع ہوٹل تاج میں راگھو کی سہرا بندی کی تقریب ہوگی۔ بعد ازاں راگھو بارات کے ساتھ دلہن پرینیتی کو تاج ہوٹل سے لانے جائیں گے۔ باراتی ایک کشتی میں ہوں گے اور قریبی ہوٹل لیلا پہنچیں گے۔ اس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ کشتیوں کی سجاوٹ میں میواڑی روایت کی ایک جھلک بھی نظر آئے گی۔ لیلا پیالس ہوٹل پچولا جھیل سے متصل ہے۔ اس کے کمروں سے جھیل، تاج ہوٹل، سٹی پیالیس وغیرہ دیکھے جاسکتے ہیں۔
دلہا اور دلہن کے کمروں کے علاوہ ہوٹل میں مہمانوں کے لیے مخصوص کیے گئے کمرے بھی بہترین ڈیزائن کے حامل ہیں۔ ہوٹل میں تین خصوصی مقامات ہیں، جہاں شادی کی رسومات انجام دی جائیں گی۔
ان کے نام میواڑ، میواڑ ٹیرس اور مارواڑ ہیں۔ ہوٹل کے کمروں کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن کا یومیہ کرایہ 47 ہزار روپئے تا 10 لاکھ روپئے ہے۔